| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ: پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم میں بیٹسمین توفیق عمر اور عاصم کمال کو شامل کیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی اس سکواڈ کا حصہ ہیں جو نیوزی لینڈ سے نیوزی لینڈ ہی میں ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رمیز راجہ نے کہا ہے کہ تمام کے تمام سترہ کھلاڑی ایک روزہ میچوں کے دوران بھی نیوزی لینڈ میں ہی رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی انتظامیہ نے ہمیں بتایا ہے کہ توفیق اور کمال پانچ ایک روزہ میچوں کے لیے چنے گئے ترجیحی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں اور انہیں اس لیے شامل کیا گیا ہے کہ وہ تجربہ حاصل کر سکیں۔‘ اوپنر توفیق عمر اب تک سترہ ایک روزہ میچوں میں شرکت کر چکے ہیں جب کہ بائیں بازو سے بیٹنگ کرنے والے کمال نے اب تک صرف دو ٹیسٹ میچوں میں شمولیت کی ہے اور ایک روزہ میچوں کی ابتداء ابھی کرنی ہے۔ گزشتہ دسمبر میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ سے صفر کے مقابلے میں پانچ سے جیت چکا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||