BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 November, 2007, 05:08 GMT 10:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا
 سچن تیندولکر
سچن تیندولکر نے شیعب اختر کی گیند پر چوکا لگا کر بھارت کو فتح دلائی
بھارت نے دلی میں کھیلنے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

پیر کو جب کھیل شروع ہوا تو بھارت کو میچ جیتنے کے لیے صرف بتیس رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن بھارت نے محض ایک مزید وکٹ کے نقصان پر دو سو تین رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

بھارت کی طرف سے فتح کا سٹروک سچن تیندولکر نے لگایا جنہوں نے باسٹھویں اوور کی پہلی گیند پر شیعب اختر کو چوکا مار دیا۔ اس اننگز میں تیندولکر نے چھپن رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

انیل کملے کو پہلے میچ میں سات وکٹیں لینے پر اور چوبیس رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکہتر رن بنائے تھے۔

اس سے قبل چوتھے دن کھانے کے وقفے سے پہلے پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو سینتالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں بھارت کو فتح کے لیے 203 رن کا ہدف ملا تھا۔

جب کھیل ختم ہوا تو سچن تندولکر بتیس اور سوروگنگولی اڑتالیس رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس اننگز کے دوران سچن تندولکر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارت کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں راہول ڈراوڈ شعیب اختر کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ وسیم جعفر نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد شعیب اخترکا دوسرا شکار بنے۔ اس سے قبل دنیش کارتک دوسری اننگز کے پہلے ہی اوور میں شعیب اختر ہی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے۔

پاکستان نے چوتھے دن کا آغاز پانچ وکٹ پر دو سو بارہ رن اور انڈیا پر ایک سو سڑسٹھ رن کی برتری کے ساتھ کیا تھا لیکن کھیل کے آغاز پر پہلے ہی اوور میں پاکستان کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب کامران اکمل اکیس کے سکور پر ظہیر خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد سہیل تنویر بھی تیرہ رن بنا کر ظہیر خان کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ مصباح الحق اور محمد سمیع سورو گنگولی کے ایک ہی اوور میں اونچے شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی طرف سے دوسری اننگز میں انیل کمبلے نے تین جبکہ ہربھجن سنگھ، ظہیر خان اور گنگولی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سلمان بٹ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ سلمان نے دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی اور وہ سڑسٹھ رن بنا کر انیل کمبلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ یہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ان کی پہلی نصف سنچری ہے۔

انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 276 رن بنائے اور اس طرح اسے پہلی اننگز میں پاکستان پر پینتالیس رن کی برتری حاصل ہوئی تھی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 231 رن بنائے تھے۔

شیعب ملککپتان کی امیدیں
’انڈین ٹیم اچھی فارم میں لیکن ہم بھی تیار ہیں‘
گلابی گیندسفید کے بعد گلابی
کرکٹ: سفید کی بجائے گلابی گیند کا تجربہ
شاہ رخ خانشاہ رخ کی ناراضگي
’ کرکٹ میچ نہیں دیکھوں گا‘ شاہ رخ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد