’اب میچ دیکھنے نہیں جاؤں گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اب وہ کرکٹ میچ دیکھنے نہیں جائیں گے۔ شاہ رخ کا یہ بیان ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ممبر رتناکر شیٹی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلمی ستارے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے کرکٹ میچوں کا سہارا لیتے ہیں۔ شاہ رخ خان حالیہ ہند پاک ون ڈے سیریز کے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں جاتے رہے ہیں۔ اس دوران ان کی نئی فلم ’اوم شانتی اوم‘ نمائش کے لیے پیش ہونے والی تھی اور پویلین میں وہ زیادہ تر فلم کی ہیروئین دیپکا پدوکون کے ساتھ دیکھے گئے۔ جے پور ون ڈے میچ کے دوران کمنٹریٹر رمیز راجہ سے گفتگو کے دوران اس فلم کا ذکر بھی آیا تھا اور خبروں کے مطابق رتناکر شیٹی نے اسی بات کا نوٹس لیا تھا۔ رتناکر شیٹی کے بیان سے ناراض شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کامیاب اداکار ہیں اور انہیں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے کسی پلیٹ فارم کی ضرورت نہیں ہے۔ شاہ رخ خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا’میں اس مقام پر ہوں جہاں مجھے کسی طرح کی پبلسٹی کی ضرورت نہیں ہے، شیٹی کی بات سے بہت دکھ پہنچا ہے اور شاید میں آئندہ میچ دیکھنے بھی نہ جاؤں‘۔ خان نے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو مزید بتایا ’ اب اگر میرے بچے میچ دیکھنے جائیں گے بھی تو میں ان سے کہوں گا کہ وہ کسی سے یہ نہ کہیں کہ وہ میرے بچے ہیں۔‘ شیٹی کے اس بیان پر کچھ بھی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صدر للت مودی کہا کہ خان ان کے مہمان تھے اور انہوں نے ہی شاہ رخ کو کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ مودی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا وہ بی سی سی آئی کے ذمہ دار عہدیدار کی حیثیت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کو اب بھی میچ دیکھنے کے لیے بلاتے رہیں گے۔ بقول ان کے شاہ رخ خان کی موجودگی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔ شاہ رخ انڈیا پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز سے قبل انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ دیکھنے ساؤتھ افریقہ بھی گئے تھے۔ | اسی بارے میں شاہ رُخ نے جنگل کا قانون توڑا؟30 April, 2005 | فن فنکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ نمبر ون02 December, 2003 | فن فنکار شاہ رخ کی فلم، خریداروں کی قطار25 April, 2007 | فن فنکار شاہ رخ سگریٹ نوشی کے خلاف؟15 November, 2005 | فن فنکار شاہ رخ صابن کے اشتہار میں12 September, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||