پہلا پاک بھارت ٹیسٹ جمعرات سے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مایہ ناز لیگ سپنر انل کمبلے دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قومی ٹیم کی کپتانی کا آغاز کریں گے۔ یہ وہی میدان ہے جہاں 1999 میں انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک ہی پاری میں دس وکٹیں لے کر جم لیکر کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔ جمعرات کو شروع ہونے والے پہلے میچ سے قبل دلی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ انڈين ٹیم کے کپتان انل کمبلے کا کہنا تھا کہ وہ اب نئی ذمہ داری کے ساتھ میدان پراتريں گے اور ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ۔ ان کہنا تھا کہ ’ہمارے کھلاڑیوں میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے اور امید یہی ہوگی کی آغاز جیت سے ہو‘۔ گزشتہ ستائیس برسوں ميں ہندوستان نے اپنی سرزمین پر پاکستان کے خلاف ایک بھی ٹسٹ سریز نہیں جیتی ہے۔ دوسری جانب حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران پاکستان کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ پر کافی نکتہ چینی کی گئی ہے جس کے سبب ان پر کافی دباؤ ہے۔
پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے صحافیوں سے کہا کہ ون ڈے سیریز ہارنے کا یہ مطلب نہيں کہ ان کی ٹیم خراب کھیل رہی ہے۔ ’ہماری ٹیم میں تمام صلاحیتیں موجود تھیں۔ لیکن جب کوئی ٹیم ہارتی ہے تو اس میں تمام خامیاں نکالی جاتیں ہیں اور جب جیتتے ہیں تو تمام کمیاں چھپ جاتی ہیں‘۔ لیکن شعب نے کہا کہ وہ ٹسٹ سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ سابق کھلاڑی سید علی کرمانی کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں۔ اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائےتو حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگي کے باوجود یوراج سنگھ کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ فاسٹ بالرز آر پی سنگھ اور شری سنتھ کی جگہ ٹیم میں مناف پٹیل اور ایشانت شرما کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے بلّے بازوں کی خراب کارکردگی ایک مسئلہ ہے لیکن شعیب اختر، دانیش کنیریا اور محمد سمیع بھارتیہ کھلاڑیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ |
اسی بارے میں ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل بلائنڈ کرکٹ، بھارت پاکستان سے ہار گیا09 December, 2006 | کھیل ’نائٹ کلب جانا انہونی بات نہیں‘24 February, 2005 | کھیل سرد موسم میں گرمادینے والا میچ18 September, 2004 | کھیل ’ ڈرا جو جیت سے کم نہیں تھا‘05 March, 2004 | کھیل پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی کہانی24 February, 2004 | کھیل پاک بھارت کرکٹ: مثبت اشارے16 September, 2003 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||