BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 September, 2003, 16:21 GMT 20:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت کرکٹ: مثبت اشارے
پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی
دونوں ممالک کے کھلاڑی روابط کی بحالی چاہتے ہیں

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالیمانے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط بحال کرنے کے سلسلے میں ان کو بھارتی حکومت کی طرف سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’حکومت نے ابھی حتمی اجازت تو نہیں دی ہے لیکن یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس پر بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا۔‘

بھارت کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں چودہ برس سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

لیکن اس سال عالمی کرکٹ مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے یہ ظاہر ہوا کہ ان دونوں کے مقابلوں میں ماحول اتنا ہی مخصوص اور سنسنی خیز ہے جتنا ماضی میں رہا ہے۔

نومبر میں بھارت کی انڈر نائنٹین ٹیم پاکستان میں ہونے والے ایک چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ اور دسمبر میں پاکستان کی اے ٹیم سری لنکا میں ایک سہہ ملکی مقابلے میں حصہ لے گی جس میں بھارت کی ٹیم بھی کھیلے گی۔

عالمی کرکٹ کونسل بھی ان دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کی پوری حمایت کر رہی ہے۔

حال ہی میں آئی سی سی کے صدر احسان مانی نے کہا تھا کہ ’ہماری خواہش ہے کہ بھارتی حکومت کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اور باہمی اعتماد کو بہتر بنائے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد