بلائنڈ کرکٹ، بھارت پاکستان سے ہار گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیسرے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو183 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان کی اس جیت میں محمد اکرم کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے سنچری بنائی۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو چالیسویں اوور میں 363 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اکرم نے101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شہباز نے60 اور عامراشفاق نے58 رنز اسکور کیے جواب میں بھارتی ٹیم180 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عامر اشفاق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد فیاض نے تین کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرنے کے علاوہ ایک کیچ لیا۔ پاکستان کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے اس سے قبل اس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بلائنڈ ورلڈ کپ کے سب سے کم اسکور21 پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ہفتےکو کھیلے گئے بقیہ دو میچوں میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اور آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرادیا۔ سری لنکا کے چندانا کمارا کے چھیالس رنز اور پانچ وکٹیں بھی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔ تیسرے بلائنڈ ورلڈ کپ میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ کی چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ورلڈ کپ کا فائنل سولہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں بلائنڈ کرکٹ، نئے عالمی ریکارڈز08 December, 2006 | کھیل نابیناؤں کا عالمی فٹبال کپ شروع 24 November, 2006 | کھیل بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان میں29 June, 2006 | کھیل بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ25 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||