نابیناؤں کا عالمی فٹبال کپ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نابینا کھلاڑیوں کے فٹبال کے عالمی کپ کے مقابلے جمعہ سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں شروع ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں کے لیئے دنیا بھر سے آٹھ ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے جن میں لاطینی امریکہ اور یورپ کی تین تین جبکہ ایشیاء کی دو ٹیمیں شامل ہیں۔ نابیناؤں کے لئے فٹبال کے عمومی قوانین میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں، مثلاً عام ٹیموں کے برعکس نابینا افراد کی ٹیم میں پانچ کھلاڑی ہوتے ہیں جبکہ گول کیپر ایک ایسے کھلاڑی کو رکھا جاتا ہے جو دیکھ سکتا ہوں۔ ایسے مقابلوں میں جو فٹبال استعمال کیا جاتا ہے اس کے اندر دھات کے گھنگھرو نما دانے بھرے جاتے ہیں تاکہ نابینا کھلاڑی لڑھکتے ہوئے فٹبال کی آواز سن کر اسے کِک لگا سکیں۔ نابینا ٹیموں کا میچ پچاس منٹ کا ہوتا ہے اور جب بھی فٹبال میدان سے باہر جاتا ہے کھیل کا دورانیہ روک دیا گاتا ہے۔ عالمی کپ کے لئے سب سے زیادہ فیورٹ برازیل اور نابیناؤں کے عالمی کپ کا موجودہ چیمپیئن ملک ارجنٹائن ہیں۔ | اسی بارے میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان میں29 June, 2006 | کھیل بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ25 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||