بلائنڈ کرکٹ، نئے عالمی ریکارڈز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیسرے بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو صرف21 رنز پر آؤٹ کردیا جو بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں بلائنڈ کرکٹ کے دیگر چار نئے عالمی ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔ اسلام آباد میں جاری بلائنڈ ورلڈ کپ میں عالمی اعزاز کا دفاع کرنے والی پاکستانی ٹیم کے مقابل نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف اکیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے عامراشفاق نے صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جو بلائنڈ کرکٹ مقابلوں میں کسی بھی بولر کی سب سے بہترین انفرادی بولنگ بھی ہے۔ پاکستانی فیلڈرز نے نیوزی لینڈ کی اننگز میں چھ کیچز لیے۔ اس سے پہلے کسی بھی ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ میچ میں اتنے کیچز نہیں لیے تھے۔ پاکستانی ٹیم کے طارق سموئل نے تین کیچز لیے جو ایک میچ میں کسی بھی فیلڈر کے سب سے زیادہ کیچز کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے فتح کے لیے درکار صرف سات گیندوں پر بنا لیے جو سب سے کم گیندوں پر مطلوبہ اسکور بنانے کا بھی ریکارڈ ہے۔ پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف بھی دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں عامر اشفاق کی سنچری قابل ذکر تھی۔ | اسی بارے میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ25 May, 2006 | کھیل اندھیرے میں روشنی11 February, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||