BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 November, 2007, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ان فٹ گل کے متبادل یاسرعرفات

یاسر عرفات (بائیں) اپنا پہلی ٹیسٹ کولکتہ میں کھیلیں گے
آل راؤنڈر یاسرعرفات کو ان فٹ فاسٹ بولر عمرگل کی جگہ بھارت بھیجا جارہا ہے۔ عمرگل کمر کی تکلیف کے سبب وطن واپس آرہے ہیں۔

پچیس سالہ یاسرعرفات براستہ دبئی جمعہ کی صبح کولکتہ پہنچیں گے۔ وہ سات ون ڈے اور اکتیس ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے ہیں۔

بھارت کے دورے پر موجود پاکستانی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل نے بری طرح گھیر رکھا ہے۔ کپتان شعیب ملک ٹخنہ مُڑ جانے کے سبب جمعہ سے کولکتہ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شاید ہی کھیل سکیں۔

جبکہ شعیب اختر کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے لیکن تیز بخار کے سبب وہ کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔ پاکستان سے بھیجے جانے والے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین مصباح الحق کو بھی بخار نے گھیر رکھا ہے۔

ان تمام کرکٹرز نے ٹیم کی پریکٹس میں حصہ نہیں لیا ہے اور بیٹسمینوں کو پریکٹس کرانے کے لئے بولرز کم پڑگئے تھے جس کے بعد ٹیم کے منیجر سمیت دیگر اسٹاف نے بیٹسمینوں کو بیٹنگ کی پریکٹس کرائی ہے۔

لیگ اسپنر دانش کنیریا اور فاسٹ بولر سہیل تنویر ہی دو بولرز ہیں جو اس وقت فٹ ہیں اور اگر یاسرعرفات بر وقت کولکتہ نہ پہنچ سکے تو نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن کو ٹیم میں شامل کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے اختتام پر فاسٹ بولر راؤ افتخار کو وطن واپس بھیج دیاگیا تھا اور محمد سمیع کو بھارت بھیجا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد