بنگلور: مصباح اور کامران ڈٹ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت کے پہلی اننگز کے سکور چھ سو چھبیس رنز کے جواب میں پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے ہیں۔ بھارت کے خلاف فالو آن سے بچنے کے لیے پاکستان کو مزید ستّاون رن درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق اور کامران اکمل کریز پر موجود ہیں اور مصباح الحق نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ بھارت کی جانب سے اب تک پاکستانی اننگز میں ستّر اضافی رن دیے گئے ہیں۔ تیسرے دن پاکستان نے تراسی رن ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو سلمان بٹ اور یونس خان سکور کو ایک سو انچاس تک لے گئے۔ اس موقع پر سلمان بٹ اڑسٹھ رن بنا کر سورو گنگولی کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ سلمان بٹ اور یونس خان کے درمیان نوے رنز کی شراکت ہوئی۔ سلمان بٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد یوسف نے یونس خان کا ساتھ سنبھالا اور سکور دو سو اکیس تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر یونس خان اسّی رنز بنا کر ہربھجن سنگھ کی گیند پر ریورس سوئیپ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ مجموعی سکور میں صرف چھ رن کے اضافے کے بعد اس وقت گری جب محمد یوسف عرفان پٹھان کی گیند پر یوراج سنگھ کو کیچ دے بیٹھے۔ یوسف اور یونس کے اوپر نیچے آؤٹ ہو جانے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ تاہم فیصل اقبال اور مصباح الحق نے ٹیم کا سکور 288 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر فیصل اقبال کو بائیس کے انفرادی سکور پر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایشانت شرما نے آؤٹ کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ ،سورو گنگولی، انیل کمبلے، عرفان پٹھان اور ایشانت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں سور گنگولی کی ڈبل سنچری اور یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان کی سنچری کی بدولت چھ سو چھبیس رن بنائے تھے۔اس ٹیسٹ کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم میں چار جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی تھی۔ | اسی بارے میں یوراج 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے08 December, 2007 | کھیل شعیب آخری ٹیسٹ سے بھی باہر06 December, 2007 | کھیل کولکتہ ٹیسٹ بغیر ہار جیت کے ختم04 December, 2007 | کھیل ان فٹ گل کے متبادل یاسرعرفات29 November, 2007 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل کنیریا بولتے بہت ہیں:منندر سنگھ 20 November, 2007 | کھیل آخری میچ میں پاکستان کی فتح18 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||