گیری کرسٹن بھارت کے نئے کوچ مقرر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز گیری کرسٹن کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا ہے۔ کرسٹن مارچ سنہ 2008 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ان سے ابتدائی طور پر دو برس کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے چھبیس نومبر کوگیری کرسٹن کا انٹرویو کیا تھا جس کے بعد کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ ’ کمیٹی کے ارکان نےگیری کرسٹن سے تفصیلی بات چيت کی ہے اور کرکٹ بورڈ کوچ کے متعلق باقاعدہ اعلان ایک ہفتے کےاندر کر دےگا‘۔ بھارت ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ’دنیائے کرکٹ میں سب سے جوشیلے حامیوں والی ٹیم کی کوچنگ میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ’میں شدت سے اس کام کے آغاز کا منتظر ہوں جو دنیائے کرکٹ میں میرے آنے والے کیرئر کے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے‘۔کرسٹن بھارت کے دورۂ آسٹریلیا کے دوران آخری دو مقابلوں سے قبل ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور ان کا کہنا ہے کہ سترہ دسمبر کو دورۂ آسٹریلیا پر بھارتی ٹیم کی روانگی سے قبل وہ کھلاڑیوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ سابق کوچ گریگ چیپل کے استعفے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گراہم فوڑد کو نیا کوچ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن فورڈ نے یہ عہدہ لینے سے منع کردیا تھا تب سےانڈین کرکٹ ٹیم کے پاس کوئی کوچ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں گیری کرسٹن بھارت کے نئے کوچ؟27 November, 2007 | کھیل گریگ چیپل مستعفی ہو گئے04 April, 2007 | کھیل گریگ چیپل، نئے بھارتی کرکٹ کوچ20 May, 2005 | انڈیا ’گریگ چیپل ٹھیک ہیں‘07 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||