’گریگ چیپل ٹھیک ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل کو سینے میں درد اور ڈی ہائیڈریشن ( پانی کی کمی) کی شکایات پر چیک اپ کے بعد ممبئی کے بامبے ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ بامبے ہسپتال کے رابطہ افسر اور ترجمان ڈاکٹر اشیش تیواری کے مطابق گریگ چیپل کے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کی حالت ٹھیک ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیپل جمعہ کو سنگاپور کے لیے روانہ ہو ہونے والے تھے لیکن طبیعت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے اپنا یہ پروگرام ایک دن کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ اس سے قبل چیپل کی اہلیہ جوڈی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ ان کے شوہر زبردست ذہنی تناؤ سے گزر رہے ہیں اور خاص طور پر میڈیا کی نظریں ان پر ہیں۔ چیپل نےگزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے ورلڈ کپ کی ناکامیوں پر مبنی اپنی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔ بورڈ کے صدرشرد پوار نے انہیں انڈین کرکٹ کے مشیر یا بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی پیشکش بھی کی تھی جس پر غور کرنے کے لیے انہیں ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ ممبئی میں کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سنیچر کو بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم میں بولنگ کے کوچ کے طور پر وینکٹیش پرساد اور فیلڈنگ کے لیے رابن سنگھ کو نامزد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں انڈیا چیپل کے نئے کردار کا متمنی 06 April, 2007 | کھیل گریگ چیپل مستعفی ہو گئے04 April, 2007 | کھیل چیپل اور کھلاڑیوں میں رسہ کشی04 April, 2007 | کھیل کوچ گریگ چیپل کی پٹائی 22 January, 2007 | کھیل غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: چیپل08 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||