BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 November, 2007, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیری کرسٹن بھارت کے نئے کوچ؟
گیری کرسٹن
گیری کرسٹن جنوبی افریقہ کے لیے سلامی بلے باز ہوا کرتے تھے
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کوچ کے لیے جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی گیری کرسٹن کا انٹرویو کیا گیا ہے لیکن اس بارے میں حتمی اعلان کچھ روز بعد کیا جائےگا۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’یہ بات اب تقریبا طے ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اگلے کوچ گیری کرسٹن ہوں گے۔‘

کوچ سلیکشن کمیٹی نےگزشتہ شام کوگیری کرسٹن کا انٹرویو کیا ہے۔ اس کے متعلق کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا: ’ کمیٹی کے ارکان نےگیری کرسٹن سے تفصیلی بات چيت کی ہے اور کرکٹ بورڈ کوچ کے متعلق باقاعدہ اعلان ایک ہفتے کےاندر کردےگا۔‘

پی ٹی آئی کے مطابق کرکٹ بورڈ گیری کے ساتھ مکمل معاہدہ ہونے سے پہلے اس کی تفصیل افشاں کرنا نہیں چاہتا اور محتاط رویہ اپنا رہا ہے کیونکہ پچھلی بارگراہم فورڈ کے معاملے میں بورڈ کی سبکی ہوئی تھی۔

سابق کوچ گریگ چیپل کے استعفے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گراہم فوڑد کو نیا کوچ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن فورڈ نے یہ عہدہ لینے سے منع کردیا تھا تب سےانڈین کرکٹ ٹیم کے پاس کوئی کوچ نہیں ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شرد پوار نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیائی دورے پر ایک نئے کوچ کے ساتھ جائے گي اور’آئندہ دس روز کے اندر کوچ کے متعلق فیصلہ کر لیا جائےگا۔‘

پی ٹی آئی نے بورڈ کے ایک رکن کا بیان نقل کیا ہے جس کے مطابق بھارتی بورڈ کو آسٹریلیا کے سابق کوچ جان بکانن میں بھی دلچسپی ہے لیکن چونکہ گیری کرسٹن کو بلایا جاچکا ہے اس لیے اب یہ عہدہ انہیں کو سونپا جائےگا۔

اسی بارے میں
’گریگ چیپل ٹھیک ہیں‘
07 April, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد