آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو چھیانوے رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ اس سے قبل برسبن میں کھیلےگئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ایک اننگز اور چالیس رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہوبارٹ ٹیسٹ جیتنے کے لیے 507 رن کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن سری لنکا کی پوری ٹیم میچ کے آخری دن اپنی دوسری اننگز میں چار سو دس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کماراسنگاکارا نے ایک سو بانوے رن کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور امپائر کے ایک متنازعہ فیصلے کا شکار ہوگئے۔ سنگاکارا کے ایک سو بانوے رن کسی بھی سری لنکن کھلاڑی کا آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑا سکور ہے۔ سنگاکارا کے علاوہ جن سری لنکن کھلاڑیوں نے قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں مارون اتاپتو اسّی، جے سوریا پنتالیس اور لستھ ملنگا بیالیس رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ تاہم دوسری اننگز میں سری لنکا کے چھ کھلاڑی دوہرے ہندسوں میں نہ پہنچ سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے چار، جانسن نے تین جبکہ کلارک اور میکگل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بریٹ لی نے اس میچ میں کل آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہیں سیریز میں ساڑھے سترہ کی اوسط سے سولہ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں اپنی پہلی اننگز پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پانچ سو بیالیس اور دوسری اننگز دو وکٹ کے نقصان پر دو سو دس رن بنا کر دیکلیئر کر دی تھی جبکہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں دو سو چھیالیس اور دوسری میں چار سودس رن بنائے۔ | اسی بارے میں سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی جیت12 November, 2007 | کھیل کوچی کا میدان آسٹریلیا نے مار لیا02 October, 2007 | کھیل بڑودہ میں آسٹریلیا کی فتح11 October, 2007 | کھیل آخری اوور میں آسٹریلیا کی ہار08 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||