سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی ٹیم نے برسبین ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور چالیس رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پانچ سو اکیاون رنز پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا تھا جبکہ اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم دو سو گیارہ اور تین سو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آخری دن کے کھیل میں سری لنکا نے تین سو رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے تیز رفتار باؤلر بریٹ لی نے دونوں اننگز میں چار چار وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ سری لنکا کے چمارا سلوا نے تینتالیس رنز کی اننگ کھیل کر آسٹریلیا کی کامیابی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی مگر وکٹ کی دوسری طرف سٹیورٹ کلارک گی گیند پر مرلی دھرن کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکا کی اننگز ختم ہو گئی۔ آسٹریلیا کو ایک اننگز سے میچ جیتنے کے لئے کھیل کے آخری دن سری لنکا کی صرف پانچ وکٹوں کی ضرورت تھی۔ آج کے کھیل کے چوتھے اوور میں سٹیورٹ کی گیند پر فل جیکس نے سلوا کا کیچ چھوڑ دیا۔ لیکن کلارک کو وکٹ کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور اس کے فوراً بعد ہی انہوں نے جے وردھنے کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ فرویز معروف نے اٹھارہ رنز بناتے ہوئے ساتویں وکٹ کی شراکت میں سلوا کے ساتھ مل کر سکور میں تینتیس رنز کا اضافہ کیا۔ اس دوران کھیل دو مرتبہ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ جب ٹیمیں دوبارہ میدان میں اتریں تو بریٹ لِی کے ایک مہنگے اوور میں سِلوا نے چار چوکوں کی مدد سے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ وہ مائیکل ہسی کی گیند پر تھرڈ مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دِلھارا فرنینڈو چار رنز بنا کر بریٹ لِی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کلارک نے مرلی دھرن کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو مسلسل تیرھویں ٹیسٹ فتح سے ہمکنار کیا۔ آسٹریلیا کے کپتان رِکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس کے اعلی معیار کو برقرار رکھیں گے۔ آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں کو اپنی جگہ بنانے کا موقع ملا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اس ٹیم کو برقرار رکھیں گے۔ سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں شین وارن، گلین میگرااور جسٹن لینگر کی غیر موجودگی میں آسٹریلین ٹیم کو دباؤ میں لانے کا ایک اہم موقع گنوا دیا ہے۔ | اسی بارے میں کوچی کا میدان آسٹریلیا نے مار لیا02 October, 2007 | کھیل بڑودہ میں آسٹریلیا کی فتح11 October, 2007 | کھیل آخری اوور میں آسٹریلیا کی ہار08 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||