ہیئر نے تعصب کا دعویٰ واپس لے لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے ایمپائر ڈیرل ہیئر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے خلاف نسلی تعصب کا دعویٰ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم 2006 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متنازعہ اوول ٹیسٹ کے بعد ان کو الیٹ ایمپائرز کے پینل سے نکالے جانے کے بعد اٹھایا تھا۔ پاکستان نے یہ میچ بال ٹیمپرنگ کے الزامات کے بعد کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ 55 سالہ ہیئر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے کیونکہ اوول میں ان کے ساتھ دوسرے ایمپائر ویسٹ انڈیز کے بلی ڈوکٹرو کو کچھ نہیں کہا گیا۔ اگلے مارچ آئی سی سی یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا اعلیٰ میچز کی ایمپائرنگ کے لیے ڈیرل ہیئر کو رکھا جائے گا یا نہیں۔ ڈیرل ہیئر اس دوران آئی سی سی کے بحالی کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو میلکم سپیڈ نے کہا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ معاملہ بالآخر خاتمے کے قریب ہے۔ انہوں نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ دعویٰ بغیر کسی شرط کے واپس لے لیا گیا ہے۔‘ | اسی بارے میں پاکستانی کرکٹ کے سات ہنگامہ خیز ماہ23 March, 2007 | کھیل ڈیرل ہیئرکا نسلی امتیاز کا الزام واپس25 February, 2007 | کھیل ’نسلی تعصب کا شکار ہوا ہوں‘07 February, 2007 | کھیل ڈیرل ہیئر کی تقرری پر اعتراض نہیں16 January, 2007 | کھیل کرکٹ: فتوحات اور تنازعات کا سال29 December, 2006 | کھیل ’ہیئر فارغ، کرکٹ کی فتح‘06 November, 2006 | کھیل ’فیصلہ اچھا اور ایک سبق ہے‘ 04 November, 2006 | کھیل ہیئر پر اعتماد نہیں رہا: آئی سی سی04 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||