ڈیرل ہیئر کی تقرری پر اعتراض نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر کی سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ میں تقرری پر آئی سی سی سے اعتراض یا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے متنازعہ آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر کو ممباسا میں ہونے والے سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ میں امپائر مقرر کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کینیا، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈیرل ہیئر گزشتہ سال اوول ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پر لگائے گئے بال ٹمپرنگ کے الزام کے نتیجے میں متنازعہ بن گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شدید احتجاج کے بعد آئی سی سی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے رنجن مدوگالے کو مقرر کیا تھا۔ ڈیرل ہیئر کو پاکستانی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کا الزام ثابت نہ ہونے پر امپائرز کے ایلیٹ پینل سے خارج کردیا گیا تھا۔ آئی سی سی نے54 سالہ ہیئر کو امپائرز پینل سے ہٹاتے وقت یہ کہا تھا کہ وہ آئندہ بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ نہیں کرینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیرل ہیئر کی تازہ ترین پوسٹنگ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے میچوں میں نہیں کی گئی ہے لہذا پی سی بی اسے تشویش کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ آئی سی سی ڈیرل ہیئر کو اہم مقابلوں میں پوسٹنگ نہ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرل ہیئر کا آئی سی سی سے مارچ 2008 تک کا معاہدہ ہے۔ |
اسی بارے میں ہیئر چیمپیئن ٹرافی سے باہر28 September, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر کی ’برطرفی کا فیصلہ‘03 November, 2006 | کھیل ہئیر :استعفے کے لیے5 لاکھ ڈالر 25 August, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||