’ہیئر فارغ، کرکٹ کی فتح‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے آئی سی سی کی طرف سے ڈیرل ہیئر کی امپائروں کے انٹرنیشنل پینل سے برخاستگی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ’کرکٹ کی فتح‘ قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈیرل ہئیر کے بین الاقوامی کیریئر کے خاتمے کا فیصلہ دو روز قبل انڈیا کے شہر ممبئی میں ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں کیا۔ اس سال اگست میں اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے چوتھے میچ میں ہیئر کے طرز عمل کے بارے پاکستان نے آئی سی سی سے باقاعدہ شکایت کر رکھی تھی۔ پی سی بی کے سربراہ کے مطابق ’ایک طویل بحث کے بعد آئی سی سی نے متفقہ طور پر ہمارے حق میں فیصلہ کیا، صرف ان (ہیئر) کی وجہ سے میچ کا نتیجہ ایسا رہا جس سے کھیل کو شدید نقصان پہنچا‘۔ اوول ٹیسٹ کو ہیئر اور ان کے ساتھی امپائر بِلی ڈوکٹرو نے وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو فاتح قرار دیا تھا جب پاکستانی ٹیم چائے
پاکستانی ٹیم امپائر ڈیرل ہیئر کی طرف سے بال ٹیمپرنگ کا الزام لگائے جانے کے بعد احتجاجاً دیر سے میدان میں آئی تھی۔ بعد میں کی گئی تحقیقات میں پاکستانی کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے تاہم محتاط انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’اوول ٹیسٹ کا شکار کئی لوگ ہوئے ہیں جن میں شہر یار خان اور ڈیرل ہیئر بھی شامل ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا ’میرا بورڈ (پی سی بی) ہیئر کی پاکستان کے میچوں میں امپائرنگ کے خلاف تھا اور میں اس کے ساتھ ہوں، لیکن مجموعی طور پر کرکٹ کے نقصان پر میں رنجیدہ ہوں‘۔ | اسی بارے میں ’فیصلہ اچھا اور ایک سبق ہے‘ 04 November, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر کی ’برطرفی کا فیصلہ‘03 November, 2006 | کھیل ’ہیئر کے خلاف تحقیقات کی جائیں‘31 October, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر قبول نہیں: پی سی بی19 October, 2006 | کھیل پاکستان تنازع: امپائروں کو تنبیہ30 September, 2006 | کھیل کرکٹ ماہرین نے پانسہ پلٹ دیا 29 September, 2006 | کھیل انضمام، ٹیمپرنگ کے الزام سے بری28 September, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||