BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 October, 2006, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہیئر کے خلاف تحقیقات کی جائیں‘
ڈیرل ہیئر
ڈیرل ہیئر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھیل کے اصولوں کے تحت فیصلہ کیا
پاکستان نے آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر کے خلاف باقاعدہ تحریری شکایت کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متنازعہ اوول ٹیسٹ کے دوران ان کے رویے کی تحقیقات کی جائیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا آئی سی سی نے یہ معاملہ بورڈ کی اگلی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعہ کو متوقع ہے۔

پاکستانی ٹیم کے ترجمان سلیم الطاف نے کہا ہے کہ تحریری شکایت میں ان تمام مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ٹیم کے خیال میں ’ہیئر نے کرکٹ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا ’یہ تحقیقات ضروری ہیں اور ان کا ہرجانے کے دعوے پر بھی اثر پڑے گا‘۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ چاہتے ہیں کہ پاکستان اس تمام تنازع پر آٹھ لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ ادا کرے۔

انگلینڈ اور پاکستان کےدرمیان اوول میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں ڈیرل ہیئر کے پاکستان کے خلاف فیصلہ کی وجہ سے پاکستان ٹیم نے احتجاجاً کھیل ادھورا چھوڑ دیا تھا۔ امپائروں نے پاکستانی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگاتے ہوئے نہ صرف گیند تبدیل کردی تھی بلکہ مخالف ٹیم کو پانچ رن بھی دے دیئے تھے۔

پاکستان 8 لاکھ ڈالر ادا کرے۔۔
انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ چاہتے ہیں کہ پاکستان اس تمام تنازع پر 8 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ ادا کرے۔

آئی سی سی کے ایڈجوڈیکیٹر رانجن مدوگالے نے انضمام کو ان الزامات سے بری کردیا تاہم کھیل کی ساکھ خراب کرنے کے الزام پر ان پر چار میچوں کی پابندی بھی لگادی۔

پاکستان کا دعوٰی ہے کہ امپائروں نے انگلینڈ کے حق میں میچ کا فیصلہ دیا، اور آئی سی سی کے سربراہ کی جانب سے کئی درخواستوں کے باوجود ڈیرل ہیئر نے میچ دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔

اس وقت کے ایک مشترکہ بیان میں کہا یا تھا کہ ’ٹیموں، میچ ریفری، ای سی بی اور پی سی بی ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع کرنے پر راضی تھے تاہم نہایت افسوس کے ساتھ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میچ مزید نہیں کھیلا جائے گا‘۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ انضمام کی سماعت کے بعد ان کے خیال میں یہ معاملہ ختم ہوگیا تھا تاہم پاکستان ہیئر کے کردار کے بارے میں مذید تحقیقات پر اصرار کررہا ہے۔

کھیل کے منتظمین نے اس سلسلے میں باقاعدہ شکایت درج کروانے کا کہا تھا جس میں ان تمام واقعات کی نشاندہی ہو جہاں جہاں ٹیم کے خیال میں امپائر کا رویہ متنازعہ تھا۔

ڈیرل ہیئر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھیل کے اصولوں کے تحت فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد