BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 January, 2008, 09:26 GMT 14:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن تنازع: انڈیا میں سخت ردعمل

ہربجھن سنگھ (فائل فوٹو)
فیصلے کے خلاف بی سی سی آئی ، ائی سی سی سے اپیل کرگی۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں سپنر ہربھجن سنگھ کے مبینہ نسل پرست فقرے بازی پرتین ٹیسٹ میچوں کی پابندی اور خراب امپائرنگ کی خبریں شہ سرخیوں میں ہیں۔

سبھی اخبارات، نیوز ویب سائٹس، خبررساں ایجنسیوں اور ٹی وی چینلز پر آسٹریلیا میں ’ بے ایمان‘ امپائرنگ کی خبر پہلی خبر بنی ہوئی ہے۔ٹی وی چیلنز اس فوٹیج کو بار بار دیکھا رہے ہيں جس میں امپائر سٹیو بکنر اور مارک بنسن کےغلط فیصلے واضح طور پر عیاں ہوجاتے ہيں۔ اخبارات نے صفحہ اول کے ساتھ کھیل صفحے کو سڈنی ٹیسٹ تنازعے کے نام کیا ہے۔

انگریزی روزنامہ ’دا ایشین ایج‘ نے سرخی لگائی ہے’ امپائروں نےہندوستانی ٹیم کو شکست دی۔‘ اخبار لکھتا ہےکہ امپائروں نے مہذب لوگوں کا کھیل سمجھے جانےوالے کرکٹ کو حد سے زیادہ گندہ کیا ہے۔

روزنامہ ’دا پائنير‘ نے سرخی لگائی ۔’ سڈنی کی آفت: امپائر کی فتح اور کرکٹ کی ہار‘۔ اخبار نے لکھا ہے کہ آسٹریلیا سے جیتنا مشکل نہیں، ناممکن ہے، اخبار اس کی وجہ غلط امپائرنگ کو قرار دیتا ہے۔

روزنامہ دی ہندو نے بھی اس خبر کو صفحہ اول پر جگہ دی ہے اور لکھا ہے کہ ایک اور غلط امپائرنگ، اسی طرح اخبار ’دا ٹائمز آف انڈيا‘ نے سرخی لگائی ہے کہ ہربھجن پر تین میچوں کی پابندی اور امپائر نے آسٹریلیا کو دو ایک سے فتح دلائی۔

ہندوستان ٹائمز کی سرخی ہے کہ امپائر نے ہندوستان کو شکست دی، آئی سی سی نے ہربھجن پر پابندی لگائی۔اخبار نے ہندوستان کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے کا بیان بھی صفحہ اول پر شائع کیا ہے، جس میں کمبلے کا کہنا ہے کہ’صرف ایک ٹیم نے کرکٹ کھیل کے جذبے کے ساتھ کھیلا ہے۔‘

ارود روزنامہ راشٹریہ سہارا نے سرخی لگائی ’ ہندوستان کی شاندار جیت، کرکٹ کی شرمناک ہار‘۔

اخبار نے سٹیو بکنر، رکی پونٹنگ اور مارک بنسن کی تصویریں صفحہ اول پر شائع کیں ہيں اور اس کے نیچے بے ایمان، بے ایمان اور بےایمان لفظ لکھے ہیں۔ اخبار مزید لکھتا ہےکہ ریکارڈ میں آسٹریلیا 122 رنز سے جیتا، پر دل ہندوستان نے۔ روزنامہ ہندوستان ایکسپریس نے ہندوستان کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سڈنی ٹسٹ میں آسٹریلیا اور امپائروں کےہاتھوں ہندوستان کی شکست ہوئی۔

انیل کمبلےاور پونٹنگ (فائل فوٹو)
سڈنی ٹسٹ میں کیے گیے غلط امپائرنگ سے ہندوستان کے عوام میں بھی غصہ ہے۔

مختلف زبانوں کی ہندوستانی ویب سائٹس بھی سڈنی ٹیسٹ کے متعلق خبروں کے ساتھ ساتھ تجزیے شائع کر رہی ہيں۔

اس درمیان ہربجھن سنگھ پر پابندی کے خلاف بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ’ آئی سی سی کا فیصہ ناقابل قبول ہے اور پابندی غیر منصفانہ ہے‘۔ ان کا کہا تھا کہ بی سی سی آئی ہربجھن پر پابندی کے خلاف آئی سی سی سے اپیل کرے گی۔

اس دوران ہندوستانی ٹیم نے فی الحال اگلے ٹسٹ کے لیے کینبرا نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اورٹیم سڈنی میں ہی رکی رہے گی۔اطلاعات کے مطابق ہربجھن کی معطلی کے تنازعے پر بی سی سی آئی مجلس عامہ کی ایک میٹنگ منگل کو دلی میں متوقع ہے۔

وریندر سہواگ’مقابلہ سخت ہوگا‘
کیا انڈیا آسٹریلیا کی کامیابی کا سلسلہ روکےگا
انیل کمبلےجیت کی امید
انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ سیریز جیتنی ہے۔
ایڈم گلکرسٹایڈم گلکرسٹ
رنز بنانا جس کے لیے ایک مذاق ہی ہے
ہربھجنہربھجن کے دعوے
انڈیا ویسٹ انڈیز میں جیتےگا: ہربھجن
ہربھجن کواجازت ہے
آئی سی سی نے باؤلنگ کی اجازت دے دی ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد