BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 January, 2008, 10:02 GMT 15:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست
کلارک
کلارک نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا
آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو اس وقت شکست سے دوچار کر دیا جب آخری اوورز کھیلے جا رہے تھے اور میچ بظاہر ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوتا نظر آ رہا تھا۔

جزوقتی سپنر مائیکل کلارک نے ایک اوور میں تین بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا کر آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ میچوں میں لگاتار سولہویں فتح تھی۔

اس سے قبل سٹیو وا کی قیادت میں انیس سو ننانوے سے دو ہزار ایک کے درمیانی عرصہ میں آسٹریلیا نے لگاتار سولہ ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز سات کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو ایک رنز بنا کر ڈکلیئر کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے تین سو تینتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم بھارت کی پوری ٹیم دو سو دس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی دوسری اننگز میں گنگولی اکاون رنز بنائے جبکہ کپتان انیل کمبلے پینتالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے میچ کے آخری روز کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل جب اپنی اننگز ڈکلیئر کی تو مائیکل ہسی ایک سو پینتالیس رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

وریندر سہواگ’مقابلہ سخت ہوگا‘
کیا انڈیا آسٹریلیا کی کامیابی کا سلسلہ روکےگا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد