BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 January, 2008, 09:54 GMT 14:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امپائروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل
سب سے زیادہ تنازعہ ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں پر ہوتا ہے
کرکٹ کا بین الاقوامی نگراں ادارہ آئی سی سی کھلاڑیوں کو امپائروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دینے پر غور کر رہا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے جمعہ کو کہا ہے کہ وہ تجرباتی طور پر کھلاڑیوں کو یہ حق دینا چاہتے ہیں جس کے تحت امپائروں کے متنازعہ فیصلوں کے خلاف اپیل کی جاسکے گی اور حتمی فیصلہ تسرے امپائر پر چھوڑا جائے گا جسے ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

مسٹر سپیڈ نےکہا کہ یہ طریقہ کار ٹینس میں استعمال کیا جارہا ہے۔ نئے منصوبے کا مقصد میدان پر موجود امپائروں کی زندگی تھوڑی آسان بنانا ہے جو بہت دباؤ میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

میلکم سپیڈ نے ایک آسٹریلوی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ پہلے کسی ون ڈے ٹورنامنٹ میں یہ تجربہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بعد آئی سی سی کے رکن ممالک یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا اس منصوبے کو ٹیسٹ میچوں میں بھی اختیار کیا جائے یانہیں۔

کرکٹ میں تبدیلی آسان نہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ہونے والا ہے جو اس نئے قانون کو آزمانے کا بہترین موقع ہوگا کیونکہ وہاں دنیا کے بہترین امپائر اور جدید ترین ٹیکنالوجی، دونوں موجود ہوں گے۔

میلکم سپیڈ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ میں جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال پر کافی عرصے سے غور کر رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی ایسا منصوبہ وضع نہیں کیا جاسکا جس پر سب متفق ہوں۔

کرکٹ کی اہم ترین روایتوں میں سے ایک یہ ہے کہ امپائر کےفیصلہ پر سوال نہ اٹھایا جائے لیکن میلکم سپیڈ کے مطابق ’ ہمیں کرکٹ کی روایتوں کا احترام کرنا ہے۔۔۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ ایک نئی تبدیلی ہونے والی ہو اور اس تجربے کو رکن ممالک کی حمایت حاصل ہو جائے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی سی سی کی کوشش ہوگی کہ امپائروں کی اہمیت کسی طرح کم نہ ہو اور کھلاڑیوں کی جانب سے اپیلوں کی ایک حد مقرر کی جائے تاکہ کھیل میں بار بار رخنہ نہ پڑے۔

پرسی سون’ڈوپنگ ڈرامہ‘
آئی سی سی کے صدر کی پاکستان پر تنقید
گلابی گیندسفید کے بعد گلابی
کرکٹ: سفید کی بجائے گلابی گیند کا تجربہ
عطاء الرحمنپابندی ختم
عطاء الرحمن اب کرکٹ کھیل سکیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد