کرکٹر عطاءالرحمن پر پابندی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کھلاڑی عطاء الرحمٰن پر لگی پابندی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ختم کر دیا ہے۔ وہ یکم مئی دو ہزار سات سے کرکٹ کھیل سکیں گے۔ عطاء پر سن دو ہزار میں میچ فکسنگ کے معاملہ میں عمر بھر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ آئی سی سی کے اس فیصلہ سے انڈیا کے سابق کپتان اور مشہور کھلاڑی اظہرالدین کا کیس مضبوط ہو جاتا ہے۔اظہر پر بھی میچ فکسنگ کے معاملہ میں عمر بھر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد تھی۔ اظہر نے اس فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ آئی سی سی کے اس فیصلہ سے نہ صرف اظہر کی واپسی کے امکانات روشن ہو چکے ہیں بلکہ ان کا کیس عدالت میں بھی مضبوط ہو جائے گا۔ حال ہی میں بی سی سی آئی نے اظہرالدین کی جانب اپنا رویہ نرم کر دیا ہے جس کا اظہار اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ سنیچر کے روز اعزاز دینے کے لئے دیگر سابق کپتانوں کے ساتھ انہیں بھی مدعو کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرل ہیئر کی ’برطرفی کا فیصلہ‘03 November, 2006 | کھیل کلب کے لیے کھیلنے دیا جائے:عطاالرحمٰن16 December, 2005 | کھیل ڈوپنگ کی سزا پر انضمام کو افسوس02 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||