BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب: آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطہ

شعیب ملک (فائل فوٹو)
اسٹریلوی ٹیم کا پاکستان دورہ فی الحال محتاط ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے اپنے آسٹریلوی ہم منصب رکی پونٹنگ سے رابطہ کرکے انہیں دورے پر آمادہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان میں بینظیر بھٹو کی موت کے بعد پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر شکوک وشبہات کے بادل منڈلانے لگے ہیں.

شعیب ملک نے آسٹریلوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ منسوخ نہیں کرنا چاہیے۔

شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں ذاتی طور پر رکی پونٹنگ اور دیگر کرکٹرز سے بات کر کے انہیں یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ انہیں ہر ممکن سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے۔

منتظر ہے
 پاکستانی شائقین آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو یہاں دیکھنے کے شدت سے منتظر ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہمیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
شعیب ملک، پاکستانی کپتان

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ ایک سپورٹسمین ہیں اور سیاست پر بات کرنا نہیں چاہتے لیکن انہیں امید ہے کہ حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے میں دو ماہ ہیں۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ پاکستانی شائقین آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو یہاں دیکھنے کے شدت سے منتظر ہیں انہیں توقع ہے کہ انہیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینیئر کرکٹر یونس خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ حالات معمول پر رہیں گے اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان آئےگی۔

یونس خان نے کہا کہ ان کی شدت سے خواہش ہے کہ وہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈز پر سامنا کریں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان عمران خان کی آواز بھی اس سلسلے میں بلند ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کبھی بھی خطرے میں نہیں رہے ہیں۔

رکی پونٹنگ (فائل فوٹو)
بے نظیر کے قتل کے بعد اسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں سلامتی کے متعلق خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے توقع ظاہر کی ہے کہ آسٹریلوی ٹیم معمول کے مطابق پاکستان آئےگی۔

زمبابو ے کی کرکٹ ٹیم اس ماہ پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آنے والی ہے لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دورے کے پروگرام میں رد و بدل کیا جائے گا۔

اس بارے میں جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں حکومتی فیصلہ آنے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد