پہلا دن ہیڈن، ظہیر، کمبلے کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملبورن میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے تین سو سینتیس رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دونوں ابتدائی بلے بازوں اور سمنڈز کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی ظہیر خان اور انیل کمبلے کی تباہ کن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔ جیکؤس نے آسٹریلیا کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے سینچری بنائی جبکہ انڈیا کی طرف سے انیل کمبلے نے پانچ اور ظہیر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کی پہلے بیٹنگ شروع کی اور جیکؤس اور ہیڈن نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا سکور بغیر کسی نقصان کے 135 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر دھونی نے انیل کمبلے کی گیند پر جیکؤس کو 66 کے انفرادی سکور پر سٹمپ کر دیا۔ جیکؤس کی جگہ کپتان رکی پونٹنگ کھیلنے آئے لیکن محض چار رنز بنا کر ظہیر خان کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ظہیر خان نے صرف تین رنز کے اضافے کے بعد بھارت کو آسٹریلیا کے دوسرے اوپنر ہیڈن سے بھی چھٹکارا دلوا دیا۔ ہیڈن نے 124 رنز بنائے۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں تسلسل کے ساتھ گرتی رہیں اور 241 رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اگرچہ اینڈریو سمنڈز اور ایڈم گلگرسٹ نے آسٹریلیا کی اننگز کو کچھ سہارا دیا لیکن سمنڈز کے پینتیس رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی آسٹریلیوی کھلاڑی انیل کمبلے اور ظہیر خان کے عمدہ بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کے آخری بلے باز، جانسن اور کلارک، نو اور گیارہ رنز پر کھیل رہے تھے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر یاکیوس چھیاسٹھ رنز بنا کر کپتان انیل کمبلے کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ میتھیو ہیڈن شاندار سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کی ٹیم کی دو سپنروں کے ساتھ میدان میں اتری ہے جبکہ آسٹریلیا نے آف سپنر بریڈ ہاگ کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا۔ انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ، وسیم جعفر، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، گنگولی، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، آر پی سنگھ، ظہیر خان، انیل کمبلے(کپتان) اور ہربھجن سنگھ۔ آسٹریلیا کی ٹیم: میتھیو ہیڈن، یاکوس، رکی پونٹنگ( کپتان)، مائیکل حسی، کلارک، اینڈریو سائمنڈ، گلگرسٹ،بریٹ لی، بریڈ ہاگ، ایس کلارک، اور مچل جانسن۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کو ہرانے کی امید17 December, 2007 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی20 November, 2007 | کھیل ناگ پور: فیوچر کپ آسٹریلیا کے نام14 October, 2007 | کھیل بڑودہ میں آسٹریلیا کی فتح11 October, 2007 | کھیل آسٹریلیا چوتھی مرتبہ چیمپئن28 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||