BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 December, 2007, 02:15 GMT 07:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میلبورن: بھارت کی بیٹگ ڈھیر ہوگئی
راہول ڈراوڈ
راہول ڈراوڈ چھیاسٹھ گیندوں پر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے
میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف ایک سو چھیانوے رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے ۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 343 رنز بنائے تھےاور اب اسے 147 رنز کی سبقت حاصل ہے۔


انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور ابتدائی دس اوروں میں صرف چھ رنز سکور کیے۔

اوپنر وسیم جعفر صرف چار رنز بنا کر بریٹ لی کا نشانہ بنے جبکہ راہول ڈاروڈ ڈیڑھ گھنٹے وکٹ پر رکنے کےباوجود صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

وی وی ایس لکشمن اور سچن تندولکر نے بھارتی اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن لکشمن بریٹ لی کے ایک بونسر پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سچن تندولکر باسٹھ رنز کے ساتھ سب سے نمایاں سکورر رہے۔ سررو گنگولی نے تینتالس رنز سکور کیے۔

یوراج سنگھ اور مہندر دھونی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کلارک نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ، وسیم جعفر، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، گنگولی، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، آر پی سنگھ، ظہیر خان، انیل کمبلے(کپتان) اور ہربھجن سنگھ۔

آسٹریلیا کی ٹیم: میتھیو ہیڈن، یاکوس، رکی پونٹنگ( کپتان)، مائیکل حسی، کلارک، اینڈریو سائمنڈ، گلگرسٹ،بریٹ لی، بریڈ ہاگ، ایس کلارک، اور مچل جانسن۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد