BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 December, 2007, 06:12 GMT 11:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کا دورہ، آسٹریلیا محتاط
ہم نے پاکستان جا کر کھیلنے کا وعدہ کیا ہوا ہے: سدرلینڈ
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدرلینڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود آسٹریلیوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم سے مارچ 2008 میں تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں پاکستان کو دورہ کرنا ہے۔

جیمز سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پاکستان جا کر کھیلنے کا وعدہ کیا ہوا ہے جسے پورا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی، لیکن کھلاڑیوں کی سکیورٹی بھی ہمارے لیے اتنی ہی اہم ہے۔‘

انہوں نے کہا مجوزہ سیریز کے انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے کھلاڑیوں کی حفاظت پر ان کے بورڈ کی توجہ مرکوز ہوگی۔ آسٹریلیا 1998 کے بعد سے پاکستان میں ایک بھی مکمل سیریز نہیں کھیلا۔ سال 2002 میں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز سری لنکا اور شارجہ میں کھیلی گئی تھی۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی یقین دہانی تو کہیں بھی نہیں کرائی جا سکتی۔ ’کافی عرصے سے آسٹریلیا جیسی ٹیم پاکستان نہیں کھیلی جبکہ وہاں شائقین کرکٹ اس کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔‘

ادھر آسٹریلیوی وزیر اعظم کیون رڈ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے پہلے وہاں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی کا پورا جائزہ لیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد