پہلا فائنل، آسٹریلیا کی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سہ ملکی سی بی سیریز کے پہلے فائنل میں انگلینڈ نے کالنگ وڈ کی ایک سو بیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا کوچار وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ سیریز کے پہلے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پونٹنگ اور ہیڈن کی اچھی کارکردگی کے باوجود آسٹریلیا کی پوری ٹیم اڑتالیس اعشاریہ تین اوورز میں دو سو باون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دو سو باون رنز کے ہدف کا تعقب کرتے ہوئے تین وکٹیں شروع میں ہی گنوا دیں اس موقع پر انگلیڈ کا مجموعی سکور صرف پندرہ رنز تھا۔اس وقت میچ میں آسٹریلیا کی برتری نظر آرہی تھی۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ صرف ایک کے مجموعی سکور پر گری جب لوئے کوئی رن بنائے بغیر ایل بی ڈبلیو کے ایک متنازعہ فیصلہ پر آؤٹ قرار دیئے گئے۔ اس کے بعد صرف چودہ کے مجموعی سکور پر جوائس، بریٹ لی کی گیند پر میگرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جوائس کے بعد صرف ایک رنز کا اضافے ہو پایا تھا کہ سٹراس آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس موقع پر کالنگ وڈ اور ائین بیل نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف استحکام دیا بلکہ ان کو فتح کی طرف بھی گامزن کر دیا۔
ان دونوں کی شراکت میں انگلینڈ کا مجموعی سکور ایک سو اڑتالیس رنز تک پہنچ گیا۔ ایک سواڑتالیس پر ایک مرتبہ پھر بریٹ لی نے ایک شاندار یارکر پر آئین بیل کو بولڈ کر دیا۔ آئین بیل کے آؤٹ ہونے پر کپتان اینڈریو فلنٹاف کریز پر آئے اور انہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پینتیس گیندوں پر چھتیس رنز بنانے کےبعد وہ گلکسرٹ ے ہاتھوں واٹسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تاہم کولنگ وڈ نے اعتماد سے کھیلتے رہے اور انگلینڈ کے سکور میں آہستہ آہستہ اضافہ کرتے رہے۔ انہوں نے ایک سو تینتیس گیندوں پر ایک سو بیس رنز بنائے جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جانے والے سہ ملکی سی بی سیریز کے پہلے فائنل میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک اچھے آغاز کے بعد پوری ٹیم انتالیسویں اوور میں دو سو باون کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی۔ انڈریو فلنٹاف نے جواس میچ میں مائیکل وان کی عدم موجودگی کے باعث کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اچھی بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکتالیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی اننگز میں انگلینڈ نے کھیل کے آغاز ہی میں آسٹریلیا کی طرف سے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بلے باز گلکسرٹ کو پانچ کے انفرادی سکور پرآؤٹ کر لیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور بتیس رنز تھا۔ گلکسرٹ، ساجد محمود کی گیند پر فلنٹاف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ گلکسرٹ اونچا شاٹ کھیلنا چاہتا تھے کہ گیند ان کے بلے کا کنارا لیتے اونچی اٹھ گئی اور شارٹ لیگ پر ان کا ایک آسان کیچ فلنٹاف نے لے لیا۔ اس کے بعد آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے میتھیو ہیڈن کے ساتھ مل کر رنز بنانا شروع کیئے اور اس مرحلے پر مبصرین کا خیال تھا کہ آسٹریلیا تین سو سے زیادہ رنز سکور کرئے گا۔ میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ کی اننگز کے دوران انگلینڈ نے انہیں آؤٹ کرنے کے ایک دو یقینی موقعے گنوا دیئے۔ تاہم رکی پونٹنگ نے تیزی سے رنز بناتے ہوئے پچہتر گیندوں پر پچہتر رنز بنائے۔ اس موقع پر مونٹی پنیسر کی گیند پر رکی پونٹنگ ایک تیز شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کا انتہائی مشکل کیچ پال کالنگ وڈ نے لیا۔ پونٹنگ کے بعد کلارک کھیلنے آئے اور وہ تینتیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ لیکن کلارک کے آؤٹ ہونے سے پہلے ہی میتھیو ہیڈن بیاسی کے انفرادی سکور پر ڈریمپل کی گیند پر ساجد محمود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور ٹیم اڑتالیس اعشاریہ تین اوور میں دو سو باون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میگرا اور بریٹ لی کوئی رن نہ بنا سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے مونٹی پنیسر اور ساجد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان فلنٹاف نے تین وکٹیں حاصل کئیں۔ | اسی بارے میں سڈنی: آسٹریلیا کی ایک اور فتح21 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کی ہار کا سلسلہ جاری19 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کی پہلی کامیابی 16 January, 2007 | کھیل پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی شکست12 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||