BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 May, 2007, 06:42 GMT 11:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دورۂ زمبابوے منسوخ کریں: ہاورڈ
جان ہاورڈ زمبابوے کے صدر رابرٹ مگابے کی سخت مخالف ہیں
آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے اس سال ستمبر میں دورۂ زمبابوے منسوخ نہ کیا تو کھلاڑیوں کے پاسپورٹ کی تنسیخ بھی کی جاسکتی ہے۔

جان ہاورڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ زمبابوے سے زمبابوے کے صدر رابرٹ مگابے کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو اس سال ستمبر میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرنا ہے۔

جان ہاورڈ نے آسٹریلیا کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزراتِ خارجہ کے ذریعے آسٹریلیا میں کرکٹ کے انتظامی ادارے’ کرکٹ آسٹریلیا‘ کو لکھا ہے کہ وہ آسٹریلیا کا دورہ منسوخ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت اس مسئلہ کو بڑی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا تو وہ حکومت کھلاڑیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے اور منسوخ کرنے کے اپنے اختیارات استعمال کرے گی۔‘

 اگر کوئی حکومت اپنی ٹیم کو کسی ملک کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو ایسی صورت میں اس کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
آئی سی سی

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات کرکٹ کہ ایک شائق کے طور پر انتہائی تکلیف دہ ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتےہیں کہ ایسے معامالات کو کھیلوں کی تنظیموں پر چھوڑ دینے چاہیے لیکن ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سودرلینڈ نے کہا کہ وہ زمبابوے کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں اور زمبابوے کے ساتھ یہ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

بی بی سی کے نمائندہ نک برائنٹ کا کہنا ہےکہ جان ہاورڈ زمبابوے کی حکومت کے بڑے پرانے مخالف ہیں لیکن یہ ان کی طرف سے زمبابوے کی حکومت کی سخت ترین مذمت ہے۔

جان ہاورڈ نے کہا کہ زمبابوے کی حکومت اپنے مخالفین کے ساتھ گسٹاپو جیسا سلوک کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے یہ دورہ کیا تو اس سے زمبابوے کے ’گندے آمر‘ کو بہت فائدہ ہوگا۔

 ’اگر کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا تو وہ حکومت کھلاڑیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے اور منسوخ کرنے کے اپنے اختیارات استعمال کرے گی۔‘

تاہم کرکٹ آسٹریلیا اس دورے کو منسوخ کرنے میں تذبذب کا شکار ہے کیونکہ دورہ منسوخ کرنے کی صورت میں انہوں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی طرف سے بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی طرف سے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی حکومت اپنی ٹیم کو کسی ملک کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو ایسی صورت میں اس کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

آسٹریلیا میں زمبابوے کے سفیر نے کہا ہے کہ اس طرح کے مسائل سے کھیلوں کے مقابلوں کو متاثر نہیں ہونا چاہیے اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے سے کرکٹ کی ترقی اور ترویج پر اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم میں بہت سے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی تقلید کرنا چاہیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد