BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 April, 2007, 12:08 GMT 17:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فائنل میں5 وکٹیں، بہترین اختتام:میگرا
 میگرا
فائنل میچ میگرا کا دو سو پچاسواں ایک روزہ میچ ہوگا
آسٹریلوی فاسٹ بالر گلین میگرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تیرہ سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیرئر کا اختتام کرکٹ کے نویں عالمی کپ کے فائنل میں پانچ وکٹیں لے کر بطور فاتح کرنا چاہتے ہیں۔

میگرا نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ پچیس وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

میگرا کا کہنا تھا کہ ان کی باربیڈوس سے بہت یادیں وابستہ ہیں اور یہی وہ جگہ ہے جہاں انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کیے تھے۔

سینتیس سالہ میگرا کا کہنا تھا ’ کیرئر کے اختتام کا بہترین طریقہ ایک مرتبہ پھر پانچ وکٹیں اور فتح حاصل کرنا ہو گا‘۔

میگرا کا کہنا ہے کہ فائنل میچ جو کہ ان کا دو سو پچاسواں ایک روزہ میچ ہوگا، ان کے لیے کسی دیگر میچ سے مختلف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر چکے تھے اور صرف ورلڈ کپ کے انتظار میں تھے۔

انہوں نے کہا’ میرے لیے فی الحال یہ ایک معمول کی بات ہے اور میں نہیں جانتا کہ مجھے کچھ محسوس ہوگا یا پھر ممکن ہے اس وقت کچھ محسوس ہو جب آسٹریلیا میری ریٹائرمنٹ کے بعد پہلا میچ کھیلے‘۔

اس سوال پر کہ اپنے کیرئر کے دوران ان کے نزدیک کس بلے باز کو بالنگ کرنا انہیں مشکل لگا، میگرا نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور انڈیا کے سچن تندولکر کی بیٹنگ سے متاثر ہوئے ہیں لیکن ان دونوں میں سے برائن لارا کو آؤٹ کرنا زیادہ مشکل ثابت ہوا۔ میگرا ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز اور پاکستان کے وسیم اکرم کو دنیائے کرکٹ کے بہترین بالر قرار دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد