لنکا کے ساتھ کون کھیلے گا، فیصلہ آج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ کپ 2007 کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کوسینٹ لوشیا میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو رہا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی دو انتہائی منجھی ہوئی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو یقین ہے کہ کپتان گریم اسمتھ بدھ کو ہونےوالے اس سیمی فائنل میں حصہ لیں گے۔ گریم سمتھ ان دنوں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم توقع ہے کہ وہ سینٹ لوشیا کے اس میچ میں شرکت کر سکیں گے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کبھی ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتی ہے تو ان کی ترجیح یہی ہو گی کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کرے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ میکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹیم میں کوئی تبدیلی بہت ہی مشکل فیصلہ ہو گا۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین فارم میں اور کھیل کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آسٹریلیا سے مقابلہ یقیناً انتہائی دلچسپ ہوگا۔ دوسری طرف آسٹریلیا نے 2003 کا پچھلا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں ہی جیتا تھا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ میں بھی آسٹریلین ٹیم ناقابلِ شکست رہی ہے۔ ایک طرف اگر میتھو ہیڈن اور رکی پونٹنگ نے ویسٹ انڈین میں ہونے والے اس ورلڈ کپ میں مشترکہ طور پر ایک ہزار ساٹھ رنز بنائے ہیں تو دوسری طرف گیلن میکگرا، جو اس ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں، اپنے کرئیر کی بنلدیوں پر ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران بائیس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم: جنوبی افریقہ کی ٹیم: |
اسی بارے میں آسٹریلیا ’مِنی فائنل‘ جیت گیا16 April, 2007 | کھیل آسٹریلیا کی دس وکٹوں سے جیت31 March, 2007 | کھیل ’ آسٹریلیا عالمی کرکٹ کا امریکہ ہے‘28 March, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو ہرا دیا03 April, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا20 March, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ ماضی کی غلطیوں سے بچے09 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||