BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 April, 2007, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فائنل سے پہلے فائنل

پونٹنگ جانتے ہیں کہ جنوبی افریقی ٹیم میچ کا رخ بدل سکتی ہے
کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کے لیے فائنل سے پہلے فائنل جیسی آزمائش آ پہنچی ہے۔ رکی پونٹنگ اور ان کے کھلاڑی آج ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے
مد مقابل آنے والے ہیں۔ گوکہ وہ گریم اسمتھ الیون کو ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آسانی سے ہرا چکے ہیں لیکن جنوبی افریقی کپتان بھی خطرناک ارادوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری میں ہیں۔

آسٹریلیا اس ورلڈ کپ میں وہ ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ رکی پونٹنگ کو اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ جنوبی افریقہ کو چاہے وہ گروپ میچ میں ہراچکے ہیں لیکن یہی وہ ٹیم ہے جس نے ان کے چار سو سے زائد رنز کے ہدف کو عبور کرنے کی ہمت پکڑی تھی اور انہونی کو ہونی میں بدل دیا تھا۔

گریم اسمتھ خطرناک ارادوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری میں ہیں

رکی پونٹنگ کو جنوبی افریقی بیٹنگ قوت کا بھی اندازہ ہے گریم اسمتھ اور ڈی ویلیئرز کی اوپننگ جوڑی کے بعد کیلس اور گبز اگر اپنے رنگ میں ہوں تو دوسرے کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کے فن سے وہ اچھی طرح واقف ہیں۔

کیلس کی ابتداء میں سست روی لیکن بعد میں اننگز بنانے کی خوبی ان دنوں ان پر ہونے والی تنقید کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے لیکن کپتان اسمتھ کیلس کا دفاع کرتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی کیلس کی سست بیٹنگ کو اپنے گیم پلان میں شامل کرتے ہوئے انہیں اپنے ہدف پر رکھے ہوئے ہیں۔

گریم اسمتھ کو ہرشل گبز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ سیمی فائنل میں مکھایا نتینی کی ٹیم میں جگہ نہ بنے لیکن اس کے باوجود جنوبی افریقہ کا بولنگ اٹیک خاصا موثر ہے۔

بیٹنگ میں ہیڈن کا بیٹ رنز کے ڈھیر لگا رہا ہے

جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا اور دیرینہ مسئلہ ’چوکنگ‘ یعنی اہم مقابلے میں شکست سے دوچار ہونا اور وہ بھی اس طرح کہ قریب آکر دور ہونے والی بات۔

1999 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ایلن ڈونلڈ کا تاریخی رن آؤٹ سب کو یاد ہے جس نے جنوبی افریقہ کو فائنل کھیلنے سے محروم کردیا اور پھر2003 کے ورلڈ کپ میں بھی سری لنکا کے خلاف میچ ٹائی ہونے کے بعد ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ایک رن کی شکست نے جنوبی افریقہ کو اسی کے دیس میں سپر سکس میں بھی نہیں پہنچنے دیا تھا لیکن گریم اسمتھ کہتے ہیں یہ ماضی کی باتیں ہیں انہیں وہ بھول چکے ہیں اور اگلے میچ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا ورلڈ چیمپئن بننے کی ہیٹ ٹرک سے دو میچوں کی دوری پر ہے۔ کچھ لوگوں کا ابھی بھی یہی خیال ہے کہ ہر بڑی ٹیم کا ایک برا دن ضرور آتا ہے اور آسٹریلیا کا اس ورلڈ کپ میں ابھی برا دن نہیں آیا ہے۔

آسٹریلوی شائقینوجہ کیا ہے؟
’ آسٹریلیا عالمی کرکٹ کا امریکہ ہے‘
پونٹنگ کی سنچری
آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ
میگراچھیاسٹھ گیند،سو رن
پولاک کے دس اوور جنوبی افریقہ کو مہنگے پڑے
اسی بارے میں
جنوبی افریقہ جیت گیا
14 February, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد