BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 February, 2007, 08:08 GMT 13:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ کی دس وکٹوں سے جیت
جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے فیلڈ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا
کیپ ٹاؤن میں چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان کے ایک سو سات رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 113 رنز بنائے اور اس طرح یہ میچ جیت لیا۔ کپتان گریم سمتھ نے 56 جبکہ ڈی ویلئرز نے 50 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستانی بالرز سے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی اور انہوں نے با آسانی اپنا ہدف چودہ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

پانچ ایک روزہ ون ڈے میچوں کی اس سیریز میں جنوبی افریقہ نے دو جبکہ پاکستان نے ایک میچ جیتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ باقی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

میچ کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے بتایا کہ وہ اور ان کے دوسرے اوپنر ساتھی بارش کے ڈر کے باعث تیز نہیں کھیل رہے تھے۔

انضمام الحق نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے 45 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

انضمام الحق نے تسلیم کیا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان کی کارکردگی بہت خراب رہی۔ تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اگلے میچ میں پاکستانی ٹیم بہتر کھیلنے کی کوشش کرے گی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم آغاز سے ہی شدید دباؤ میں کھیلتے ہوئے ایک سو سات رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقہ کی بالنگ کے سامنے پاکستانی بیٹسمین بالکل بے بس نظر آئے۔

کپتان انضمام الحق واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے کسی حد تک جنوبی افریقہ کے بالرز کا اعتماد کے ساتھ سامنا کیا اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انضمام کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باؤچر نے وکٹ کے پیچھے چھ کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ کیا۔ شان پولاک، اینڈریو ہال اور جسٹن کیمپ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ژاک کیلس، نتینی اور لینگیویلٹ نے بالترتیب ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی تباہی اس وقت شروع ہوئی جب بالکل ابتدائی اوورز میں جنوبی افریقہ کی طرف سے شان پولاک نے بہترین بالنگ کی۔ انہوں نے آٹھ اوورز کرائے جن میں چار میڈن تھے۔ انہوں نے پہلے سپیل میں محض آّٹھ رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو کھلاڑیوں کو جسٹن کیمپ نے آؤٹ کیا۔

ابتدائی چار کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان انضمام الحق اور شعیب ملک نے رنز بنانے کی رفتار میں اضافے کی کوشش کی اور سکور کو 41 رنز سے 87 رنز تک پہنچا دیا۔ لیکن اس شراکت کو کیمپ نے توڑ دیا جب شعیب ملک 19 رنز بنا کر وکٹ کیپر مارک باؤچر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

کپتان گریم سمتھ کے 56 رنز نے جنوبی افریقہ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا

ان کے آؤٹ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ژاک کیلس نے عبدالرزاق کو آؤٹ کر دیا جبکہ اظہر محمود کو کیمپ نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ اس کے بعد نتینی کی گیند پر رانا نوید کا کیچ باؤچر نے لیا وہ تین رنز ہی بنا سکے۔

عبدالرحمن بھی کوئی رن نہ بنا سکے اور لینگیویلٹ کی گیند پر ان کا کیچ وکٹ کیپر نے مارک باؤچر نے لیا۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد آصف تھے جو بغیر کوئی رن بنائے اینڈریو ہال کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی ٹیم:
عمران نذیر، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شعیب ملک، عبدالرحمن، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، اظہر محمود اور محمد آصف۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم:
گریم سمتھ، ڈی ویلئرز، ہرشل گبز، ژاک کیلس، ایشول پرنس، جسٹن کیمپ، مارک باؤچر، شان پولاک، لینگیویلٹ، اینڈریو ہال اور مکھایا نتینی۔

اسی بارے میں
سنچورین: جنوبی افریقہ کی جیت
04 February, 2007 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد