جنوبی افریقہ جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جوہانسبرگ میں ہونے والے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سیریز کے آخری ایک روزہ میچ نو وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو ترپن رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقہ نے انتیسویں اوور میں مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز زیادہ اچھا نہیں تھا۔ ان کی پہلی وکٹ ایک کے سکور پر گری جب محمد آصف نے گریم سمتھ کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ژاک کالس اور ڈی ولیئرز کے درمیان 155 رن کی عمدہ شراکت ہوئی۔ دونوں نے اکہتر رن بنائے۔ پاکستان کی بیٹنگ ناکام رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر جنوبی افریقہ کی بالنگ کا سامنا نہ کر سکا۔ جنوبی افریقہ کے شان پولاک نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پہلی وکٹ بغیرکسی سکور کے گر گئی۔ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی تھیں۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور اظہر محمود کی جگہ محمد حفیظ اور افتخار انجم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کو تماشائی پر بلا لہرانے پر چار میچوں کی پابندی کا سامنا ہے جبکہ اظہر محمود کو ٹیم شامل نہیں کیا گیا۔جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ پاکستانی ٹیم: عمران نذیر، محمد حفیظ، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شیعب اختر، کامران اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، اظہر محمود، اور راؤ افتخار انجم۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، ڈیویلئرز، ہرشل گبز، ژاک کیلس، ایشول پرنس، جسٹن کیمپ، مارک باؤچر، شان پولاک، لینگیویلٹ ، اینڈریو ہال، مکھایا نتینی۔ | اسی بارے میں راؤ افتخار بھی جنوبی افریقہ جائیں گے06 February, 2007 | کھیل سنچورین: جنوبی افریقہ کی جیت04 February, 2007 | نیٹ سائنس ٹوئنٹی 20 ، پاکستان کی شکست 02 February, 2007 | کھیل ان فٹ کھلاڑی دورے پر کیسےگئے؟06 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||