BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 April, 2007, 10:21 GMT 15:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹیو بکنر کا لگاتار پانچواں فائنل
 سٹیو بکنر
فائنل میں امپائرنگ سے خوشی دوبالا ہوگئی: سٹیو بکنر
جمیکا سے تعلق رکھنے والے سینئر امپائر سیٹو بکنر اور پاکستان کے علیم ڈار کرکٹ کے نویں عالمی کپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ساٹھ سالہ بکنر کے لیے یہ لگاتار پانچواں موقع ہوگا کہ وہ دنیائے کرکٹ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے اہم ترین مقابلے میں امپائرنگ کریں گے۔

آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق سٹیو بکنر اس سے قبل 1992، 1996، 1999 اور 2003 کے عالمی کپ مقابلوں کا فائنل میچ سپر وائز کروا چکے ہیں۔ گزشتہ تین عالمی مقابلوں میں ان کا ساتھ ڈیوڈ شیپرڈ نے دیا تھا لیکن 2005 میں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس مرتبہ یہ موقع پاکستان کے اڑتیس سالہ امپائر علیم ڈار کو ملا ہے۔

فائنل میچ کے لیے اپنے انتخاب پر سٹیو بکنر کا کہنا تھا کہ’ میرا خواب پورا ہو گیا ہے۔ میں اس پر ہی خوش تھا کہ مجھے کیریبئن میں ہونے والے ورلڈ کپ میں امپائرنگ کرنے کا موقع ملا اور اب فائنل میں امپائرنگ سے یہ خوشی دوبالا ہو گئی ہے‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیریبئن میں فائنل کے انعقاد سے ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے اور یہ میچ ان کے لیےگزشتہ فائنلز سے مختلف نہیں۔

میرا سٹیو کے ہمراہ امپائرنگ کا تجربہ بہترین رہا ہے:علیم ڈار

جہاں سٹیو بکنر کے لیے فائنلز میں امپائرنگ کوئی نئی بات نہیں وہیں پاکستانی امپائر علیم ڈار کے لیے ایک نیا تجربہ ہے۔ ان کا کہنا ہے’ یہ میرے لیے بھی ایک خواب جیسا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ایسے میچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو دو بہترین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا‘۔

بکنر کے ہمراہ امپائرنگ کے تجربے پر بات کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا’ میرا سٹیو کے ہمراہ امپائرنگ کا تجربہ بہترین رہا ہے اور ہمارے درمیان عمدہ ہم آہنگی ہے‘۔

سٹیو بکنر اور علیم ڈار کے علاوہ نویں عالمی کپ کے فائنل کے دیگر آفیشلز میں تھرڈ امپائر روڈی کوئرٹزن، فورتھ امپائر برینٹ باؤڈن اور میچ ریفری جیف کرو شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد