آسٹریلیا عالمی کپ کے فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے عالمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس سے پہلے پاکستان میں ایک دوسرے کے خلاف فائنل میں کھیل چکی ہیں اور وہ میچ سری لنکا نے جیتا تھا۔ اب یہ دونوں سنیچر کو ایک بار پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ جـنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے چوالیسویں اوور میں ایک سو انچاس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر بتیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور مائیکل کلارک کا تھا جنہوں نے ساٹھ رن بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کیمپ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ انہوں نے 49 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے شان ٹیٹ نے چار جبکہ میکگرا تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بریکن، ہوگ اور واٹسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہرشل گبز نے انتالیس رن بنائے۔ جسٹن کیمپ 47 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو اس وقت پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب گریم سمتھ دوسرے ہی اوور میں اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بریکن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کی جگہ ژاک کالس کھیلنے آئے ہیں جو مکگراتھ کی گیند پر وکٹیں چھوڑ کر مسلسل دوسرا چوکا لگنے کی کوشش میں بولڈ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا سکور بارہ تھا۔ چھبیس کے سکور پر ڈی ولیرز شین ٹاٹ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی ٹیم: ایڈم گلکرسٹ، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، اینڈی سمنڈز، مائیکل ہسی، شین واٹسن، بریڈ ہاگ، شان ٹیٹ، گلین مکگراتھ، نیتھن بریکن۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، ایبی ڈی ولیرز، ژاک کالس، ہرشل گبز، اے جی پرنس، مارک باؤچر، جے کمپ، شان پولک، اینڈریو، اے نیل، سی لینگیویلٹ۔ | اسی بارے میں سری لنکا ورلڈ کپ کے فائنل میں24 April, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی شکست20 April, 2007 | کھیل لنکا کے ساتھ کون کھیلے گا، فیصلہ آج25 April, 2007 | کھیل فائنل سے پہلے فائنل25 April, 2007 | کھیل سٹیفن فلیمنگ کپتانی سے مستعفی 25 April, 2007 | کھیل آسٹریلیا باآسانی جیت گیا 13 April, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو ہرا دیا03 April, 2007 | کھیل آسٹریلیا کی 103 رنز سے جیت27 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||