BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 April, 2007, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی شکست
میتھیو ہیڈن اور رِکی پونٹنگ
میتھیو ہیڈن اور رِکی پونٹنگ کے مابین تیسری وکٹ کی شراکت نے آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط بنا دی
سپرایٹ مرحلے کے ایک میچ میں آسٹریلیا کے 348 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 133 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

اس طرح اسے 215 رنز کی بھاری شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ یہ ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی شکست ہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پیٹر فلٹن کے علاوہ کوئی بھی جم کر آسٹریلوی بالروں کا مقابلہ نہ کر سکا۔ انہوں نے 62 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے بریڈ ہاگ سب سے کامیاب بالر رہے۔ انہوں نے 29 رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔

فاسٹ بالر شون ٹیٹ نے 32 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میگرا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گلین میگرا
گلین میگرا نے ابتدائی وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ پر دباؤ بڑھا دیا
نیوزی لینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی کپتان سٹیفن فلیمنگ تھے جو 12 رنز بنا کر شون ٹیٹ کی گیند پر رِکی پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب راس ٹیلر 3 رنز بنا کر میگرا کی گیند پر مائیکل ہسی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سٹائرس تھے جو 27 رنز بنا کر میگرا کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

میکملن بھی زیادہ دیر تک کیریز پر نے ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بنا کر شون ٹیٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فرینکلن تھے جنہیں شین واٹسن نے بولڈ کیا۔

نیوزی لینڈ کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بریڈن میکولم تھے جوسات رنز بنا کر بریڈ ہاگ کی گیند پر ہسی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

شون ٹیٹ
شون ٹیٹ نے آسٹریلیا کو بریٹ لی کی کمی محسوس نہیں ہونے دی
ڈینیئل وٹوری بھی بریڈ ہاگ کا شکار بنے۔ وہ چار رنز بنا کر اینڈریو سمنڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارک گلیسپی تھے جو صرف دو رنز بنا کر بریڈ ہاگ کی گیند پر میگرا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے نویں کھلاڑی مائیکل میسن بغیر کوئی رن بنائے شون ٹیٹ کی گیند پر وکٹ کیپر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کا خاتمہ اس وقت ہوا جب نیوزی لینڈ کے اوپنر پیٹر فلٹن 62 رنز بنا کر بریڈ ہاگ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر 348 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات اوپنر میتھیو ہیڈن کی شاندار سینچری ہے جو انہوں نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔

رِکی پونٹنگ 66، شین واٹسن 65 اور مائیکل کلارک 49 رنز کے ساتھ آسٹریلیا کی طرف سے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کے شروع میں کامیابی حاصل ہو گئی تھی لیکن بعد میں اوپنر میتھیو ہیڈن اور کپتان رِکی پونٹنگ نے تیزی سے سکور کرنا شروع کر دیا۔

ہیڈن اور پونٹنگ کی تیز بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں پہلے پچاس رنز صرف 43 گیندوں پر بنائے۔

رِکی پونٹنگ چھیاسٹھ رنز بنا کر جے ایس پٹیل کی گیند پر راس ٹیلر کی ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فرینکلن نے تین وکٹیں لیں جبکہ پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بالر شین بانڈ اور آل راؤنڈر جیکب اورم اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔

ان کی جگہ مارک گلیسپی اور مائیکل میسن کو موقع دیا گیا ہے۔

دوسری آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن فٹ ہونے بعد اس میں میں کھیل رہے ہیں۔

ٹیمیں: (آسٹریلیا) میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، رِکی پونٹنگ (کپتان)، مائیکل کلارک، اینڈریو سِمنڈ، مائیکل ہسی، شین واٹسن، بریڈ ہاگ، نیتھن بریکن، گلین میگرا، شون ٹیٹ۔

(نیوزی لینڈ) سٹیفن فلیمنگ (کپتان)، پیٹر فلٹن، راس ٹیلر، سکاٹ سٹائرس، کریگ میکملن، جیمز فرینکلن، بریڈن میکولم، ڈینیئل وٹوری، مارک گلیسپی، جے ایس پٹیل، اور مائیکل میسن۔

امپائرز: اسد رؤف اور علیم ڈار (پاکستان)

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد