BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 April, 2007, 23:43 GMT 04:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لارا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر
برائن لارا
برائن لارا نے اپنے ٹیسٹ کیرئر میں 11953 رن بنائے
ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے ایک روزہ کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کا میچ اڑتیس سالہ لارا کے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔ یہ لارا کے کیرئر کا 299واں ون ڈے میچ ہو گا۔

لارا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’میں ہفتے کو بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہ رہا ہوں اور میں اس سلسلے میں پہلے ہی بورڈ اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بات کر چکا ہوں‘۔

پہلے پہل لارا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ مئی میں انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریں گے۔

برائن لارا نے اپنے ٹیسٹ کیرئر میں 11953 رن بنائے ہیں اور وہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس میچوں میں سب سے بڑے سکور کے ریکارڈ کے مالک بھی ہیں۔ لارا وہ واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے کسی ٹیسٹ میچ میں چار سو رن سکور کیے ہیں۔

جہاں بطور کھلاڑی لارا کی کارکردگی کے سب معترف ہیں وہیں بطور کپتان ان کی کارکردگی پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔ اس حوالے سے لارا کا کہنا تھا’ مجھے ویسٹ انڈین کرکٹ بہت عزیز ہے۔ کپتانی میرے لیے ایک اچھا اور پر لطف تجربہ تھا‘۔

لارا کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب ممکنہ طور پر نائب کپتان رام نریش سروان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد