لارا کی ایک روزہ اننگز ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی برائن لارانے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ عالمی کرکٹ کپ مقابلوں کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ عالمی کپ مقابلوں میں ہونے والے میچوں میں منگل کو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا جس کےبعد عالمی کپ مقابلوں کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے پہنچنے کے امکانات بالکل ختم ہو گئے ہیں۔ اس شکست کے بعد برائن لارا نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی اننگز ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’ میں ایمانداری سے محسوس کرتا ہوں کہ میرا کھیل ختم ہوگیا ہے اور ہمیں اب نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا چاہیے۔‘ انہوں نے کہا ’عالمی کپ مقابلوں کے بعد اس سال جون میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ ہوں گے اور میں یہ میچ آرام سے بیٹھ کر دیکھنا پسند کروں گا۔‘ عالمی کپ کے سپر ایٹ راونڈ میں ویسٹ انڈیز کو ابھی انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلانا ہے لیکن جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد اس کے سیمی فائنل میں آنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈی ویلیئرز کے146، ویسٹ انڈیز باہر10 April, 2007 | کھیل گریگ چیپل مستعفی ہو گئے04 April, 2007 | کھیل عظیم کرکٹر جو ’رن آؤٹ‘ ہو گیا21 March, 2007 | کھیل کرکٹ بورڈ میں استعفوں کی لہر20 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||