ویسٹ انڈیز کی99 رنز سے جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باربیڈوس میں ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 99 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے شروع ہی میں تین وکٹیں گرنے کے باعث کھیل کا آغاز انتہائی سست انداز میں کیا۔ اس موقع پر چندرپال اور رمیش ساروان نے ٹیم کو سہارا دیا۔ رمیش ساروان نے نوے گیندوں پر شاندار 91 رنز بنائے جس کی بدولت ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کو 231 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو سکا۔ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال اور جاوید عمر نے بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز کیا اور بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 13 کے مجموعی سکور پر تمیم اقبال رن آؤٹ ہوگئے۔ مجموعی سکور میں صرف آٹھ رنز کے اضافے کے بعد آفتاب احمد کیچ آوٹ ہوئے اور ان کے فوراً بعد ثاقب الحسن بھی آوٹ ہوگئے۔ یہ دونوں کھلاڑی کورے کولیمور کی گیند پر وکٹ کیپر رامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد اشرافل بھی اچھا سکور نہ بنا سکے اور صرف دو رنز بنا کر پاول کی گیند پر سمیولز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت مجموعی سکور صرف 34 تھا۔ اور اس میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی۔ اوپنز جاوید عمر پاول کی گیند پر کرس گیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان حبیب البشر بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاؤل کی گیند پر تیسری سلپ میں براوو نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ چھ وکٹیں گرنے کے بعد مشرف مرتضٰی اور مشفق الرحیم کے درمیان 58 رنز کی شراکت بنی اور پھر 37 کے انفرادی سکور پر مشرف مرتضٰی کو براوو نے بولڈ کیا۔ اس وقت مجموعی سکور 111 تھا۔ اسی سکور پر محمد رفیق کو کرس گیل نے صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ مشفق الرحیم 38 رنزبنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل اور ڈی سمتھ نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز کیا اور ویسٹ انڈیز کو دھچکہ اس وقت لگا جب ان کے دونوں اوپنر آٹھ کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ تیسرے ہی اوور میں مشرف مرتضٰی نے ڈی سمتھ کو بولڈ کر دیا اور اس سے اگلے ہی اوور میں کرس گیل کو سید راسل نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ آغاز ہی میں نقصان کے بعد چندرپال اور سمیولز نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور دونوں نے مل کر 47 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ لیکن یہ پارٹنر شپ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور ثاقب الحسن کی گیند پر وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے اکتیس کے انفردی سکور پر سمیولز کا کیچ لیا۔ اس موقع پر رمیش ساروان چندرپال کا ساتھ دینے کے لیے کریز پر آئے اور دونوں نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی۔ چندر پال نے دباؤ میں کھیلتے ہوئے ایک روزہ میچوں میں اپنی چھیالیسویں نصف سنچری مکمل کی اور پھر پچاس کے ہی انفرادی سکور پر وہ آفتاب احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ برائن لارا 27 گیندوں پر 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے رمیش ساروان کے ساتھ مل کر تیز کھیلتے ہوئے صرف 8.3 اوورز میں 60 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ بنگلہ دیش کا ورلڈ کپ میں یہ آخری میچ تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے ساتھ میچ ابھی باقی ہے۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم: ویسٹ انڈیز کی ٹیم: |
اسی بارے میں آئرلینڈ کی بنگلہ دیش کو شکست15 April, 2007 | کھیل ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سے باہر10 April, 2007 | کھیل دلچسپ میچ، انگلینڈ جیت گیا11 April, 2007 | کھیل بنگلہ دیش کی جیت پر جشن08 April, 2007 | کھیل بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||