ہمیں سری لنکا کا خوف نہیں: پونٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ انہیں فائنل میں سری لنکا کی ٹیم کا خوف نہیں ہے۔ عالمی کپ کے دوسرے راؤنڈ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ایک میچ میں جو آسٹریلیا نے جیتا تھا سری لنکا کے تین اہم بالر ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ یہ تینوں بالر مرلی دھرن، چمندا واس اور لیستھ ملنگا، اب تک عالمی کپ میں باون وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ تینوں بالر دوسرے راؤنڈ کے میچ اپنے آپ کو منوا سکتے تھے لیکن انہوں نے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
پونٹنگ نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ مرلی وہ سب کچھ کرے گا جو وہ ہمیشہ کرتا ہے لیکن ہمارے پاس تیاری کے لیے وقت ہے‘۔ عالمی کپ کے دوران آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی ٹیم کے علاوہ ہر مخالف ٹیم کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے بیس اووروں تک محدود ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس انداز سے سب میچ جیتے ہیں اسے ہمیں بہت اعتماد حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں جو سب اچھی فارم میں ہیں اور فائنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔ سری لنکا کے بلے باز جے سوریا اور مہیلا جے وردھنے اچھی فارم میں ہیں لیکن پونٹنگ کا کہنا ہے کہ کسنگٹن اوول کی وکٹ میں زیادہ اچھال ہے جس سے آسٹریلیا کے بالروں کو فائدہ پہنچے گا۔ | اسی بارے میں سری لنکا ورلڈ کپ کے فائنل میں24 April, 2007 | کھیل آسٹریلیا عالمی کپ کے فائنل میں 25 April, 2007 | کھیل لنکا کے ساتھ کون کھیلے گا، فیصلہ آج25 April, 2007 | کھیل سٹیفن فلیمنگ کپتانی سے مستعفی 25 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||