ویوین رچرڈز کی آل اسٹار الیون | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کے شہرۂ آفاق کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے موجودہ عالمی کپ میں اپنے گیارہ انمول کھلاڑی منتخب کیے ہیں اور انہیں آل اسٹار ٹیم کا نام دیا ہے۔ یہ تمام کھلاڑی ایک ملین ڈالرز کی شراکت داری کے علاوہ مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازے جائیں گے۔ یہ انعامی رقم جانی واکر وہسکی بنانے والی کمپنی کی طرف سے دی جائے گی جو ورلڈ کپ کے اسپانسرز میں شامل ہے۔ سر ویوین رچرڈز نے جن گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں چار آسٹریلوی میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، شان ٹیٹ اور میک گرا، تین سری لنکن مرلی دھرن، مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا، ایک جنوبی افریقی ہرشل گبز، دو نیوزی لینڈ کے اسکاٹ اسٹائرس اور شین بونڈ اور انگلینڈ کے کیون پیٹرسن شامل ہیں۔
میتھیو ہیڈن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رچرڈز کا کہنا ہے کہ ہیڈن اس وقت آسٹریلیا کی ویسی ہی رن مشین ہیں جیسی ماضی میں پاکستان کے ظہیرعباس تھے۔ ہیڈن نے اس ورلڈ کپ میں چھ سو سے زائد رن بناتے ہوئے چھیاسٹھ چوکے اور سترہ چھکے لگائے ہیں جو ان کے نزدیک انتہائی شاندار کارکردگی ہے۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے بارے میں ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے میچ کے کلائمیکس میں جس کمال مہارت سے برائن لارا کو اسٹمپ کیا وہ ناقابل یقین تھا جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔وہ تیز بولنگ پر بھی پرسکون انداز میں کیپنگ کرتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے عالمی کپ سے جلد باہر ہوجانے کے بارے میں ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ تو خود سپر ایٹ سسٹم ہے جس نے نہ صرف دونوں کو باہر کیا بلکہ آسٹریلیا کو بھی تمام سے کھیلنے سے محروم رکھا، لیکن اس میں پاکستان اور بھارت کی غیرذمہ دارانہ کارکردگی کو بھی دوش جاتا ہے کیونکہ یہ کاؤنٹی یا ڈسٹرکٹ میچ نہ تھا ورلڈ کپ تھا۔ جب میں نے سر ویوین سے امپائرنگ کے بارے میں پوچھا تو انہو ں نے کہا کہ وہ ٹیکنا لوجی کی مدد کے حق میں ہیں۔ جب ہم فٹبال میں یہی کرسکتے ہیں تو کرکٹ میں کیوں نہیں؟ متعدد ایسے فیصلے کیے گئے جنہوں نے میچ کا رخ ہی بدل دیا اب ہمیں ٹیکنالوجی کو بلانا ہی پڑے گا اور وہ خود اس بارے میں آئی سی سی کے اعلیٰ حکام تک پہنچنے کی جستجو میں ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا ورلڈ کپ کے فائنل میں24 April, 2007 | کھیل ہمیں سری لنکا کا خوف نہیں: پونٹنگ26 April, 2007 | کھیل آسٹریلیا عالمی کپ کے فائنل میں 25 April, 2007 | کھیل عالمی کپ میں فتح، مرلی کا خواب27 April, 2007 | کھیل سٹیو بکنر کا لگاتار پانچواں فائنل27 April, 2007 | کھیل الوداع سے پہلے ہی الوداع26 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||