عالمی کپ میں فتح، مرلی کا خواب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کی فتح ان کے کیریئر کا عظیم ترین لمحہ ہو گا۔ سری لنکا کے عظیم سپنر مرلی دھرن اب تک ٹیسٹ اور وٹ ڈے کرکٹ میں ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ سنیچر کو ہونے والے فائنل میں کامیابی اب سب چیزوں سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔ مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں کامیابی سری لنکا کی انیس سو چھیانوے کے عالمی کپ میں فتح سے بھی بڑھ کر ہے۔ ’یہ میری زندگی کا سب سے عظیم لمحہ ہو گا۔ انیس سو چھیانوے میں میں نوجوان تھا اور مجھے ان چیزوں کا زیادہ پتا بھی نہیں تھا۔” ’اب مجھے معلوم ہے کہ عالمی کپ کو جیتنا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ میرا آخری ورلڈ کپ بھی ہے اور اگر ہم یہ جیت جائیں تو یہ میری زندگی کا عظیم ترین لمحہ ہو گا جس کی اہمیت میرے ذاتی ریکارڈز سے کہیں بڑھ کر ہے۔” مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ وہ اور ٹیم میں شامل ان کے ساتھی ورلڈ کپ جیت کر ایک ایسا ورثہ چھوڑ سکتے ہیں جو سری لنکا کے کرکٹرز کی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔ ’ٹیم کی فتح سب سے اہم ہے اور سری لنکا میں کرکٹ کے نوجوان شائقین کے لیے بھی اچھی ہے۔” ’اس سے ہمیں مستقبل میں عظیم کھلاڑی پیدا کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ نوجوان کرکٹر ہماری تقلید کرنے کی کوشش کریں گے۔” آسٹریلیا نے سپر ایٹ کے مرحلے میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن مرلی دھرن کو یقین ہے کہ ان نتائج کو بدل سکتے ہیں۔ ’ہمیں اپنی نیچرل گیم کھیلنی ہے اور اگر ہماری بیٹسمین جم گئے تو ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے زیادہ خطرناک ہوں گے۔ کیونکہ ہم کسی بھی ٹیم سے زیادہ شاٹ کھیل سکتے ہیں۔” امید ہے کہ کیٹسنگٹن اوول کی پچ فاسٹ بالروں کے لیے فائدہ مند ہو گی اور بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ سری لنکا کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم سری لنکا کے اوپنر سنتھ جے سوریا کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے جارحانہ کھیل کا جواب جارحانہ کھیل سے دیں گے۔ ’ہمارے پاس بھی فاسٹ بالرز ہیں جو باؤنسرز اور شاٹ بالوں کے ذریعے مخالف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں۔ ہم ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں اور آنے والی ہر مشکل کا سامنا کریں گے۔” |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||