BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 April, 2007, 22:30 GMT 03:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فاتح کے لیے سوا دو ملین ڈالر

جو ٹیم فائنل میں ہارے گی، اسے ایک ملین ڈالر ملیں گے
جن لوگوں کو انیس سو پچھہتر کا پہلا عالمی کپ یاد ہے انہیں شاید سنیل گواسکر کی عدیم المثال اننگز بھی یاد ہوگی جب گواسکر نے ساٹھ اوور بیٹنگ کی اور چھتیس رن بنائے۔

لیکن ان مقابلوں سے لے کر آج تک کرکٹ کے اس سب سے بڑے میلے میں صرف رن بنانے کی رفتار ہی نہیں بدلی ہے۔

پہلا عالمی کپ ویسٹ انڈیز نے جیتا اور بحیثیت کپتان کلائیو لائڈ نے چار ہزار پاؤنڈ کا چیک حاصل کیا تھا۔ صرف اپنے لیے نہیں پوری ٹیم کے لیے!! یعنی آج کے حساب سے تقریبا سوا چار لاکھ پاکستانی روپے۔

ویسٹ انڈیز نے انیس سو اناسی میں جب دوسری مرتبہ عالمی کپ جیتا تو انعام کی رقم بڑھا کر دس ہزار پاؤنڈ کر دی گئی تھی اور اس مرتبہ یعنی نواں عالمی کپ جتینے والی ٹیم کو پانچ ملین ڈالر کی کل انعامی رقم میں سے تقریباً سوا دو ملین ڈالر یا گیارہ لاکھ پاؤنڈ ملیں گے۔ اگر روپے میں حساب لگا کر سکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد یعنی پندرہ سے تقسیم کیا جائے تو ہر کھلاڑی کے لیے تقریباً ایک کروڑ سے کچھ کم ، لیکن روپے میں حساب لگانا بیکار ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم کو تو یہ انعام ملنے سے رہا۔

تاہم پہلے ہی دور میں وطن واپس لوٹ جانے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانی کھلاڑی خالی ہاتھ گئے ہیں۔ اس عالمی کپ میں صرف شرکت کے لیے برموڈا، سکاٹ لینڈ اور دوسری غیر معروف ٹیموں کو پندرہ ہزار ڈالر ملنے تھے چاہے وہ اپنے تینوں میچ ہی کیوں نہ ہار گئی ہوں۔گروپ میچز جیتے پر دس ہزار ڈالر لیکن ہارنے پر بھی پانچ ہزار۔ اس حساب سے پاکستانی ٹیم کو بیس ہزار ڈالر ملیں ہوں گے۔

جیسے جیسے ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آگے بڑھتی جائیں گی، ہر میچ کے لیے مختص رقم ان کے کھاتے میں جمع ہوتی جائے گی۔ لہذا جو ٹیم فائنل میں ہارے گی، اسے ایک ملین ڈالر ملیں گے، لیکن یہ اس رقم سے الگ ہوں گے جو وہ پہلے ہی جیت چکی ہے۔

جو ٹیمیں سیمی فائنل میں ہاریں گی، ان کے لیے بھی انتظام برا نہیں ہے۔ انہیں ساڑھے چار لاکھ ڈالر ملیں گے اور اسی طرح پانچویں نمبر پر رہنے والی ٹیم کو دو لاکھ اور آٹھواں مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو پچاس ہزار ڈالر۔ اگر موازنہ کرنا چاہیں تو انیس سو بانوے سے کر لیں جب پاکستان نے عالمی کپ جیتا تھا اور اس عظیم کارنامے کے لیے اس پچاس ہزار ڈالر ملے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد