الوداع سے پہلے ہی الوداع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیلے سمندر کے ساتھ واقع خوبصورت جزائر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ورلڈ کپ کے اب الوداعی نظارے ہیں لیکن کرکٹ کا یہ عالمی کپ اپنے الوداع سے پہلے ہی کئی کپتانوں اور کوچز کو الوداع ہوتے دیکھ چکا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ باب وولمر نے تو زندگی کو ہی الوداع کہہ دیا۔ ان کی موت پر پولیس کہتی ہے کہ یہ قتل ہے اور وہ ابھی تک اس معاملے کی تہہ تک پہنچتے ہوئے قاتل یا قاتلوں کی تلاش میں ہے۔ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد آسٹریلوی کوچ گریگ چیپل نے اپنے دیس کی راہ لی۔ ویسٹ انڈیز اس عالمی کپ کا میزبان ہے لیکن میزبان ٹیم بھی فیصلہ کن مرحلے سے پہلے ہی باہر ہوئی تو کوچ بینٹ کنگ نے بھی استعفی آگے بڑھا دیا۔
جہاں تک کپتانوں کا تعلق ہے تو ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے نہ صرف ون ڈے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کے انضمام الحق نے کپتانی کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ سے الوداع لی ہے اور نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ نے بھی ایک روزہ میچوں کی کپتانی کو چھوڑنے کے فیصلے سے دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان کا آئرلینڈ سے ہارکر ورلڈ کپ سے باہر ہوجانا اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ تھا۔ اسی طرح بنگلہ دیش سے ہار کر بھارتی ٹیم بھی خالی ہاتھ وطن لوٹی۔ دونوں ملکوں میں کرکٹ سے غیرمعمولی وابستگی اور جنون کا مظاہرہ شکستوں پر خوب سامنے آتا ہے۔ بھارت اور پاکستان دونوں میں اس کا شدید ردعمل ہوا اور اب اسی کیفیت سے ویسٹ انڈین کرکٹ بھی دوچار ہے کہ کوچ کا استعفی ناکافی سمجھتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے بڑوں کو گھر بھیجنے کا عوامی مطالبہ زور پکڑگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ سے کیا باہر ہوئیں اس کی رونقیں بھی ساتھ لے گئیں۔ کیونکہ بقیہ مقابلے نہ صرف پھیکے پڑگئے
اسٹیڈیمز میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات قابل دید تھے۔ فوج اور پولیس کا بھاری انتظام رہا بعض اوقات تو سکیورٹی اتنی سخت تھی کہ تپتی دھوپ میں شائقین کو لمبی لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا کہ وہ پسینے میں نہا جاتے۔ ورلڈ کپ کے ٹکٹ بہت مہنگے تھے۔ عام میچوں میں پچیس تا پچاس ڈالرز، سپر ایٹ میں پچہتر ڈالرز، سیمی فائنل میں
عالمی کپ کی رونقیں سجانے کے لیے چار نئے اسٹیڈیمز بنائے گئے اور تین کی تزئین اور مرمت کی گئی۔ ورلڈ کپ کے موقع پر نو ہزار سے زائد رضاکاروں نے نو اسٹیڈیمز میں خدمات انجام دیں۔ اب وہ اختتامی تقریب کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت سے ایسے ساڑھےتین سو ماہرین بھی آئے ہیں جو جوہری مواد سمیت کسی بھی دہشت گردی سے نمٹ سکتے ہیں۔ |
اسی بارے میں سٹیفن فلیمنگ کپتانی سے مستعفی 25 April, 2007 | کھیل ریکارڈ ساز، سحر انگیز برائن لارا20 April, 2007 | کھیل یونس خان کا کپتانی سے انکار13 April, 2007 | کھیل گریگ چیپل مستعفی ہو گئے04 April, 2007 | کھیل ’دو میچ ہارے تو کیا پاکستانی نہیں‘31 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||