BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 January, 2008, 11:42 GMT 16:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوسرے ٹیسٹ میں ڈرا کا امکان
ہیڈن نے شاندار سینچری بنائی
میتھیو ہیڈن اور مائیکل ہسی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو سو تیرہ رن کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

لیکن ایسا لگتا ہےکہ ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم کی کامیابیوں کا حیرت انگیز سلسلہ جاری نہیں رہ سکے گا۔ آسٹریلیا نے لگاتار پندرہ ٹیسٹ جیتے ہیں لیکن اس میچ میں اب صرف ایک دن کا کھیل باقی ہے اور آسٹریلیا کو ابھی اپنی اننگز ڈکلیئر کرنے سے قبل اپنی شکست کا امکان ختم کرنا ہوگا۔

کھیل کے بعد ہیڈن نے کہا کہ’ ہم جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے، کوئی شبہہ نہیں کہ ہمارے پاس(جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کا) موقع ہے۔

وکٹ ابھی بھی اچھی اور کوئی خطرے کی بات نظر نہیں آتی۔ انہیں کم سے کم تین سو رن کا ہدف دینا ہوگا
سورو گانگولی

’میرے خیال میں دو سو ساٹھ رن کافی ہوں گے۔‘

لیکن سورو گانگولی کہتے ہیں کہ وکٹ ابھی بھی اچھی ہے اور کوئی خطرے کی بات نظر نہیں آتی۔ ’آسٹریلیا کو ہمارے لیے کم سے کم تین سو رن کا ہدف قائم کرنا ہوگا‘۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رن بنائے تھے۔ ہیڈن 123 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہسی نے ستاسی رن بنائے ہیں۔

ہندوستان کے کپتان اور لیگ سپنر انیل کمبلے نے ایک سو دس رن دیکر تین وکٹ لیے ہیں اور کھیل کے آخری مراحل میں ہیٹ ٹرک کرنے سے بال بال چوک گئے۔

انہوں نے ہیڈن اور مائیکل کلارک کو لگاتار بالز پر آؤٹ کیا لیکن تیسری بال پر اینڈریو سائمنڈز کے خلاف ایل بی ڈبلو کی زوردار اپیل امپائر نے نامنظور کردی۔

بہر حال، اس مرحلے پر ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ میچ ڈرا ہوجائے گا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 2001 میں سٹیو وا کی کپتانی میں لگاتار سولہ میچ جیتے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

وریندر سہواگ’مقابلہ سخت ہوگا‘
کیا انڈیا آسٹریلیا کی کامیابی کا سلسلہ روکےگا
نسیم اشرف ’ناکامیوں کا سال‘
2007ء پاکستانی کرکٹ کیلیے مایوس کن رہا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد