BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 January, 2008, 09:31 GMT 14:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انیل کمبلے کے چھ سو ٹیسٹ وکٹ
کمبلے
کمبلے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بھارتی بالر ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور لیگ سپنر انیل کمبلے نے آسٹریلیا اور بھارت کے مابین پرتھ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اپنی چھ سو وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔

سینتیس سالہ کمبلے نے یہ اعزاز آسٹریلوی بلے باز اینڈریو سمنڈز کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔

یہ انیل کمبلے کے کیرئر کا ایک سو چوبیسواں ٹیسٹ ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر ہیں۔

وہ سری لنکا کے مرلی دھرن اور آسٹریلیا کے شین وارن کے بعد یہ کارنامہ سر انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ مرلی دھرن اور وارن سات سو وکٹوں کا ہدف بھی عبور کر چکے ہیں۔

انیل کمبلے کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں آسٹریلوی بالر گلین میگرا پانچ سو تریسٹھ اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش پانچ سو انیس وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

انیل کمبلے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں تمام دس وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز سنہ 1999 میں پاکستان کے خلاف دہلی ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا۔

دنیائے کرکٹ میں کمبلے کے علاوہ یہ اعزاز صرف انگلش بالر جم لیکر کے پاس ہے جنہوں نے 1956 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد