بھارتی بالروں کی شاندار کارکردگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی بالروں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارت کو آسٹریلیا پر ایک سو سّتر رن کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر باون رن بنائے تھے اور وریندر سہواگ اور نائٹ واچ مین عرفان پٹھان کریز پر موجود تھے۔ بھارت کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی وسیم جعفر تھے جنہیں سٹیورٹ کلارک نےگیارہ کے انفرادی سکور پر سٹیورٹ کلارک نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم بھارت کے پہلی اننگز کے سکور 330 کے جواب میں پہلی اننگز میں دو سو بارہ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے آر پی سنگھ نے چار، عرفان پٹھان اور ایشانت سرما اور انیل کمبلے نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔ انیل کمبلے نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چھ سو وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ دوسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز پر اننگز شروع کی اور اس کے بقیہ کھلاڑی سکور میں صرف تینتیس رن کا اضافہ کرنے کے بعد 330 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی آغاز بھی اچھا نہ تھا اور بھارتی بالروں نے پرتھ کی تیز پچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلی تین آسٹریلوی وکٹیں صرف چودہ کے مجموعی سکور پر ہی حاصل کر لیں۔ آؤٹ ہونے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی کرس راجرز تھے جو صرف چار رن بنا سکے۔ جیکس نے آٹھ رن بنائے جبکہ مائیکل ہسی بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ چوتھی آسٹریلوی وکٹ تنتالیس کے سکور پر گری جب کپتان رکی پونٹنگ بیس کے انفرادی سکور پر ایشانت شرما کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز مائیکل کلارک تھے جو تئیس رن بنا سکے۔ انہیں بھی شرما نے آؤٹ کیا۔
ایک موقع پر صرف اکسٹھ کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں اور آسٹریلوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی تاہم اینڈیو سمنڈز اور ایڈم گلکرسٹ نے اپنی ٹیم کو اس صورتحال سے نکالا اور سکور کو 163 تک پہنچا دیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے ایک سو دو رن کی شراکت ہوئی۔ اس موقع پر سمنڈز چھیاسٹھ رن بنا کر کمبلے کا ٹیسٹ کرکٹ میں چھ سوواں شکار بنے۔ سمنڈز کے آؤٹ ہونے کے بعد بقیہ آسٹریلوی کھلاڑی آر پی سنگھ کی تباہ کن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم دو سو بارہ کے سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے سبب یوراج سنگھ کی جگہ ورندر سہواگ کو ٹیم میں جگہ دی گئي ہے جبکہ پرتھ کی تیز پیچ کے پیش نظر ہربھجن سنگھ کے بجائے فاسٹ بالر عرفان پٹھان کو ٹیم میں شامل کیا گيا ہے۔ آسٹریلیا نے زخمی میتھیو ہیڈن کی جگہ کرس روجرز کو جگہ دی ہے۔ چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے دو میچوں کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں آسٹریلیا لگاتار سترہواں ٹیسٹ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔ | اسی بارے میں ڈراوڈ ،تندولکر کی عمدہ بیٹنگ16 January, 2008 | کھیل پرتھ میں انڈیا آسڑیلیا آمنے سامنے16 January, 2008 | کھیل بھارت کا دورۂ آسٹریلیا معطل07 January, 2008 | کھیل ہربھجن پر تین میچوں کے لیے پابندی06 January, 2008 | کھیل ہربھجن کے خلاف ’کارروائی‘ ملتوی05 January, 2008 | کھیل بکنر تیسرے ٹیسٹ سے باہر 08 January, 2008 | کھیل ہار کے بعد بھی کمبلے کی جیت10 January, 2008 | کھیل ہربھجن تنازع: انڈیا میں سخت ردعمل07 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||