ڈراوڈ ،تندولکر کی عمدہ بیٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن چھ وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے ہيں۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو مہندر سنگھ دھونی اور عرفان پٹھان کریز پر موجود تھے۔ پہلے دن ہندوستان کی جانب سے راہول ڈراوِڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترانوے رنز بنائے، جبکہ سچن تندولکر نے ٹیم کے مجموعی سکور میں اکہتر رنز جوڑے۔ بدھ کی صبح ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اوپنرز ورندر سہواگ اور وسیم جعفر نے پہلی وکٹ کے لیے ستاون رنز بنائے۔سہواگ انتیس رنز کے ذاتی سکور پر مچل جونسن کے شکار بنے جبکہ سہواگ کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد وسیم جعفر بریٹ لی کی گیند پر وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جعفر نے سولہ رنز بنائے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار راہول ڈراوڈ اور سچن تندولکر نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور ایک سو اٹھانوے تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر سچن تندولکر اکہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بریٹ لی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ سورو گنگولی صرف نو رنز بنا سکے اور مچل جونسن کی گیند پر مائک ہسی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ بھارت کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب راول ڈراوڈ سنچری سے سات رنز کی دوری پر اینڈریو سمنڈز کی گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی وی وی ایس لکشمن تھے جنہیں بریٹ لی نے آؤٹ کیا۔انہوں نے ستائیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی سب سے خطر ناک بالر ثابت ہوئے جنہوں نے چونسٹھ رنز دے کر تین وکٹیں لیں جبکہ مچل جانسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارت نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے سبب یوراج سنگھ کی جگہ ورندر سہواگ کو ٹیم میں جگہ دی گئي ہے جبکہ پرتھ کی تیز پیچ کے پیش نظر ہربھجن سنگھ کے بجائے فاسٹ بالر عرفان پٹھان کو ٹیم میں شامل کیا گيا ہے۔ آسٹریلیا نے زخمی میتھیو ہیڈن کی جگہ کرس روجرز کو جگہ دی ہے۔ چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے دو میچوں کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں آسٹریلیا لگاتار سترہواں ٹیسٹ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔ | اسی بارے میں بھارت کا دورۂ آسٹریلیا معطل07 January, 2008 | کھیل ہربھجن پر تین میچوں کے لیے پابندی06 January, 2008 | کھیل ہربھجن کے خلاف ’کارروائی‘ ملتوی05 January, 2008 | کھیل بکنر تیسرے ٹیسٹ سے باہر 08 January, 2008 | کھیل ہار کے بعد بھی کمبلے کی جیت10 January, 2008 | کھیل ہربھجن تنازع: انڈیا میں سخت ردعمل07 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||