BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 January, 2008, 07:48 GMT 12:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کا دورۂ آسٹریلیا معطل
ہربھجن اور سائمنڈز
ہربھجن پر الزام ہے کہ انہوں نے سائمنڈز کی نسل کی بنیاد پر ان فقرے بازی کی ہے
آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کے خلاف نسلی امتیاز والی فقرے بازی کرنے کے جرم میں بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ پر تین ٹیسٹ میچوں کے لیے پابندی کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کا اپنا دورہ معطل کردیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹرلیا کے شہر کینبرہ نہ جانے کے لیے کہا ہے۔ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سڈنی میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دریں اثنا بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ہربھجن سنگھ کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل برداشت ہے اور بورڈ آئی سی سی کے سامنے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

میچ ریفری مائک پراکٹر نے ہربھجن کے خلاف الزامات کی چار گھنٹے تک سماعت کرنے کے بعد انہیں کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

الزام یہ تھا کہ ہربھجن نے سائمنڈز کو ’بندر‘ کہہ کر پکارا تھا۔ پروکٹر نے کہا کہ سماعت کہ بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہربھجن نے یہ الفاظ استعال کیا تھا اور وہ سائمنڈز کی نسل کی بنیاد پر ان کو برا بھلا کہنا چاہتے تھے۔

بتیس سالہ سائمنڈز آسٹریلوی ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو سفید فام نہیں ہیں۔

News image
 ستائیس سالہ ہربھجن انیس سو اٹھانوے سے بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں ساڑھے چار سو سے زیادہ وکٹ لے چکے ہیں

سماعت کے دوران ہربھجن کے ساتھ کپتان انیل کمبلے، سچن تیندولکر، ٹیم مینیجر چیتن چوہان اور ان کے نائب ایم وی سریدھر بھی تھے۔ ہربھجن کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔

ستائیس سالہ ہربھجن انیس سو اٹھانوے سے بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں ساڑھے چار سو سے زیادہ وکٹ لے چکے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران ہربھجن سنگھ اور انڈریو سائمنڈز کے درمیان تکرار کو لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا۔ اس وقت سچن تیندولکر نے اس معاملے میں مداخلت کی اور ماحول کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔ نسلی امتیاز کے خلاف آئی سی سی کی پالیسی بہت سخت ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز اور آسٹریلیا کے ڈیرل لیہمن کو بھی نسلی امتیار کے ضابطے کے تحت سزا دی جاچکی ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں جب آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے دورے پر آئی تھی تو اس وقت بھی اینڈریو سائمنڈز نے بھارتی شائقین پر نسلی امتیاز کا الزام لگایا تھا۔

وریندر سہواگ’مقابلہ سخت ہوگا‘
کیا انڈیا آسٹریلیا کی کامیابی کا سلسلہ روکےگا
انیل کمبلےجیت کی امید
انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ سیریز جیتنی ہے۔
ایڈم گلکرسٹایڈم گلکرسٹ
رنز بنانا جس کے لیے ایک مذاق ہی ہے
ہربھجنہربھجن کے دعوے
انڈیا ویسٹ انڈیز میں جیتےگا: ہربھجن
ہربھجن کواجازت ہے
آئی سی سی نے باؤلنگ کی اجازت دے دی ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد